سرینگر/۶دسمبر
وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے ۔
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی میں شوپیاں، پلوامہ، پامپور، بارہمولہ اور اننت ناگ سرد ترین علاقے رہے ہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۱ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ اور سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۵دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔یو این آئی










