جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈوڈہ میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-29
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں/۲۸نومبر
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پولیس نے جمعہ کے روز ایک شخص کو اس الزام میں گرفتار کر لیا کہ اُس نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والا اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض مواد اپ لوڈ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی حسن بابور نہرو نامی شہری کی جانب سے ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی ایک تحریری شکایت کے بعد انجام دی گئی۔
شکایت کنندہ نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ امریک سنگھ ولد رنبیر سنگھ ساکن بیولی نہ صرف ایک عادی مجرم ہے بلکہ وہ اکثر فیس بک پر لائیو آ کر اشتعال انگیز اور نفرت پھیلانے والی تقاریر کرتا تھا۔
الزام کے مطابق۲۶نومبر کو بھی اس نے ’پنچمکھی پہاڑی راجپوت‘نامی فیس بک پیج پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک مخصوص برادری کے خلاف توہین آمیز اور فرقہ وارانہ ریمارکس شامل تھے ۔
پولیس نے بتایا کہ یہ مواد سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہوا، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہونے اور عوامی امن و امان خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔
حکام کے مطابق امریک سنگھ کو اس سے قبل مارچ ۲۰۲۳میں بھی ایسے ہی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بعد میں بھدرواہ سب جیل میں احتیاطی حراست میں رکھا گیا تھا۔
معاملے کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ڈوڈہ تھانے میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۲۶۹زیرِ دفعہ۱۹۶کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں اور نفرت، غلط معلومات یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والے کسی بھی مواد سے گریز کریں۔ پولیس نے سخت انتباہ دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمران خان اور پاکستان

Next Post

اودھمپور میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا

اودھمپور میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.