بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہا کا سنجواں میں پولیس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ

خصوصی تربیتی کورسز، ماڈیولز اور آپریشنل تیاریاں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی سنہا کا سنجواں میں پولیس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۲۴نومبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جموں کے سنجوان علاقے میں قائم جموں وکشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری خصوصی تربیتی کورسز، ماڈیولز اور آپریشنل تیاریاں کا جائزہ لیا۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تربیتی نظام کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ایل جی سنہا کو ٹریننگ سینٹر میں جاری کاؤنٹر ٹیرر آپریشنز، ٹیکٹیکل ایکشن، ہائی رسک آپریشنز، اور جدید اسلحے کے استعمال سے متعلق مختلف تربیتی مراحل پر جامع بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ٹی سی میں زیرِ تربیت اہلکاروں کو نہ صرف جنگی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں بلکہ انہیں ذہنی مضبوطی، جسمانی برداشت اور جدید ترین ٹیکٹیکل سوچ سے بھی لیس کیا جا رہا ہے ۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریننگ میں مصروف پولیس کمانڈوز سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جے کے پولیس نے گزشتہ برسوں میں نہایت مشکل حالات میں قابلِ ذکر قربانیاں دی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت پورے ملک میں سراہا جاتا ہے ۔ ایسے تربیتی مراکز سیکیورٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریننگ اینڈ اسپیشل آپریشنز نے ایک مفصل پریزنٹیشن پیش کی، جس میں تربیت کے مختلف حصوں، دستیاب انفراسٹرکچر اور آئندہ کے توسیعی منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے سینٹر میں جدید ٹریننگ فیسلٹیز کے قیام، ٹیکٹیکل گراؤنڈ میں توسیع، اسلحے کی تربیتی سہولیات کی اپ گریڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے انضمام سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔
دورے کے دوران ایل جی سنہا کے ساتھ متعدد اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ، جن میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نالین پربھات، اسپیشل ڈی جی (کوآرڈینیشن) ایس جے ایم گیلانی، پرنسپل سیکرٹری ہوم چندرکر بھارٹی، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر ایم کے سنہا، آئی جی پی جموں بھیم سین توٹی، ڈویژنل کمشنر رمیس کمار اور دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔
ترجمان کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹر میں نظم و ضبط، تربیتی جذبے اور پیشہ ورانہ ماحول کی تعریف بھی کی اور امید ظاہر کی کہ یہاں سے تربیت یافتہ اہلکار ریاست میں امن و استحکام قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ڈی پی آئی آر

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یگانگت مسلح افواج کی طاقت ہے‘آپریشن سندوراس کی بہترین مثال‘

Next Post

’صارفین پر بجلی گرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
منریگا۱۵۰دن کرنے کی منظوری‘وزیرا علیٰ کا مرکز کا شکریہ

’صارفین پر بجلی گرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.