جموں/۲۴نومبر
جموں پولیس نے کرایہ داروں کی تصدیقی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر دو مکان مالکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ۲۳نومبر ۲۰۲۵کو پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ دو مکان مالکان نے اپنے گھروں میں کرایہ داروں کو بغیر لازمی پولیس ویری فکیشن کروائے رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل ضلع مجسٹریٹ جموں کی جاری کردی ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے جن کے تحت تمام مکان مالکان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کرایہ داروں کی تصدیق متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کرائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان محمود احمد ولد محمد لطیف ساکن ڈروٹی آر ایس پورہ جموں اور لیکھ راج ولد شنکر داس ساکن ڈروٹی آر ایس پورہ جموں نے اپنی جائیدادیں یعنی جھگیاں متعدد کرایہ داروں کو بغیر ان کی ویری فکیشن رپورٹ جمع کرائے کرایہ پر دے رکھی ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں بھارتیہ نیائے سنتھا (بی این ایس) کی دفعہ۲۲۳کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کی گئی۔
انہوں نے عوام الناس کو ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے کرایہ داروں کی تصدیقی قواعد کی سختی سے پابندی کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایجنسیز










