پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ کو ایک کھرب ڈالر والی معیشت بنانے کے ویژن کی عالمی تاجروں نے تائید کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی13نومبر(یواین آئی)
وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کے تلنگانہ کو 2034 تک ایک کھرب ڈالر اور 2047 تک تین کھرب ڈالر والی معیشت بنانے کے ویژن کی جمعرات کو امریکہ۔ہند اسٹریٹیجک پارٹنرشپ فورم کے سالانہ اجلاس میں عالمی تاجروں نے بھرپور تائید کی۔ ٹکنالوجی کے شعبہ کی سرکردہ شخصیت اور سابق سسکو سی ای او جان چیمبرس نے ریونت ریڈی کے ویژن کو بہادر، واضح اور قابلِ حصول قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے ریونت ریڈی کے ترقیاتی منصوبوں کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے ان کے سماجی اثرات کی ستائش کی۔ یو ایس آئی ایس پی ایف کے صدر و سی ای او ڈاکٹر مکیش آگی نے کہا کہ فورم تلنگانہ کی ترقی کے روڈ میاپ کی مکمل تائیدکرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریونت ریڈی کی دعوت پر ہمارے بیشتر اراکین’تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ میں شرکت کریں گے جو 8 اور 9 دسمبر کو حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔
اس میں ریاست کا جامع ویژن پیش کیا جائے گا۔ عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے منفرد فوائد اور کاروبار دوست ماحول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ہندوستان کی سب سے کم عمر،متحرک اور کامیاب ریاست ہے ۔ حیدرآباد مرکزی طور پر واقع، محفوظ اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور خوشگوار موسم کے لیے مشہور ہے ۔ ہم ہندوستان کی مارکٹ کے لئے گیٹ وے ہیں اور گلوبل کیپیبلیٹی سنٹرس کے لئے پسندیدہ منزل بن چکے ہیں۔ میں عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور ہماری ترقی کی کہانی میں شریک ہوں۔
انہوں نے گزشتہ 23 ماہ میں کانگریس حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برسوں میں ان کی ترجیحات میں خواتین کا معاشی بااختیار ہونا، معیاری تعلیم و مہارت کی فراہمی اور شہری ترقی شامل ہیں تاکہ حیدرآباد کو حقیقی معنوں میں عالمی معیار کا شہر بنایا جا سکے ۔
انہوں نے ہارورڈ، اسٹینفورڈ اور آکسفورڈ جیسی سرکردہ یونیورسٹیوں کو حیدرآباد میں آف شور کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ آسان ویزا عمل اور کم لاگت سے گلوبل ساؤتھ کے طلبہ بھی آئیوی لیگ تعلیم تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فیوچر سٹی، موسی ندی کی بحالی، ریجنل رنگ روڈ، ریڈیل روڈس، حیدرآباد میٹرو توسیع اور نئے ڈرائی پورٹ جیسے منصوبے تلنگانہ کے شہری و صنعتی منظرنامہ کو یکسر بدل دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت فیوچر سٹی 30,000 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہندوستان کا سب سے جدید اور عالمی معیار کا شہری مرکز ہوگا جبکہ موسی ندی کی بحالی کے بعد لندن، ٹوکیو، دبئی یا سیول جیسے شہروں کا مقابلہ کرے گی جس سے حیدرآباد میں ایک نائٹ اکنامی پروان چڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو دنیا بھر میں چائنا ون مینوفیکچرنگ متبادل کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے اور ریاست کی انفراسٹرکچر و گورننس اصلاحات کو عالمی صنعتوں کے لئے ترجیحی منزل بنانے پر کام ہو رہا ہے ۔اپنے خطاب کے اختتام پر ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم حیدرآباد کی اہم سڑکوں کے نام گوگل، میٹا، ٹی سی ایس اور انفوسس کے نام پر رکھیں گے ۔ ہندوستان میں زیادہ تر سڑکیں سیاسی قائدین کے نام پر رکھی جاتی ہیں، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اختراعات کرنے والوں اور معماروں کی ستائش کریں جو ہمارے مستقبل کو بنارہے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ کو ایک کھرب ڈالر والی معیشت بنانے کا ویژن،عالمی تاجروں کی تائید۔وزیراعلی کا دہلی میں خطاب

Next Post

سپریم کورٹ کا انتباہ: ’دہلی کی آلودگی مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ کا انتباہ: ’دہلی کی آلودگی مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.