پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی دھماکہ معاملے سے الفلّاح یونیورسٹی کا کوئی تعلق نہیں: پروفیسر آنند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in قومی خبریں
A A
لال قلعہ کے قریب دھماکہ‘۸؍ افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

چنڈی گڑھ، 12 نومبر (یو این آئی) دہلی دھماکے اور ہریانہ کے فریدآباد میں ملے دھماکہ خیز مواد کے درمیان تعلق سامنے آنے کے بعد الفلاح یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کر کے واضح کیا ہے کہ ادارے کا ان واقعات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور صرف دو ڈاکٹروں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔
یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) بھوپندر کور آنند نے بتایا کہ ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر شاہین سعید کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے صرف تفتیش کے لیے بلایا ہے ۔ انہوں نے کہا، ”یہ دونوں ہمارے یہاں ملازم تھے لیکن یونیورسٹی کا ان کی ذاتی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارے تمام کام قانونی ضوابط کے مطابق انجام پاتے ہیں۔”
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دہلی دھماکے اور فریدآباد میں ملے تقریباً 2900 کلو دھماکہ خیز مواد کے سلسلے میں ایک کڑی الفلاح یونیورسٹی سے جڑنے کی بات میڈیا میں گردش کر رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، یونیورسٹی سے وابستہ ایک ڈاکٹر محمد عمر نبی دھماکے کے دوران اپنی گاڑی میں ہلاک ہو گئے ۔
پروفیسر آنند نے وضاحت کی کہ یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کا دھماکہ خیز یا کیمیائی مادہ نہیں رکھا جاتا۔ انہوں نے کہا، ”ہماری لیبارٹریاں صرف ایم بی بی ایس طلبہ کی تعلیم اور تربیت کے لیے ہیں۔ حالیہ واقعات سے ہمیں گہرا دکھ پہنچا ہے اور ہم ان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ الفلاح گروپ 1997 سے تعلیمی میدان میں سرگرم ہے ۔ 2014 میں اسے یونیورسٹی کا درجہ ملا اور یہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے منظور شدہ ہے ۔ 2019 میں یہاں میڈیکل کالج شروع ہوا اور 2023 میں کچھ شعبوں میں ایم ڈی / ایم ایس کے پوسٹ گریجویٹ کورسز کا آغاز کیا گیا۔
فریدآباد پولیس نے گزشتہ دنوں تقریباً 60 افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا، جن میں یونیورسٹی سے وابستہ سات افراد بھی شامل تھے ۔ بعد ازاں تمام کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
اس دوران یونیورسٹی کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ اب کیمپس میں داخلہ صرف شناخت کی تصدیق کے بعد ہی ممکن ہے ۔ میڈیکل بلاک میں جانے والے ہر شخص کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
پروفیسر آنند نے کہا کہ بعض نیوز ویب سائٹس جھوٹی معلومات پھیلا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ صرف تصدیق شدہ خبریں ہی شائع کرے ۔
قابل ذکر ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیاں اس وقت دہلی دھماکے اور فریدآباد میں ملے دھماکہ خیز مواد کے نیٹ ورک کو جوڑنے میں مصروف ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

Next Post

بڈگام ضمنی انتخابات : نتائج کچھ بھی ہوں ‘ لوگ حکومت سے مطمئن نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بڈگام ضمنی انتخابات : نتائج کچھ بھی ہوں ‘ لوگ حکومت سے مطمئن نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.