بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات و دہشت گردی کے نیٹ ورک کے آپریٹر کو گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-09
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۸نومبر
جموں و کشمیر کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے )نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات و دہشت گردی سے وابستہ ایک اہم سرغنہ کو ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید ساکن دیگوار تیروان، تحصیل حویلی، ضلع پونچھ کے طور پر ہوئی ہے‘ جو۲۰۲۳ سے مفرور تھا اور سعودی عرب سے سرگرم تھا۔
یہ مقدمہ مئی ۲۰۲۳ میں اس وقت درج کیا گیا جب قابلِ اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی کہ پیر پنجال خطے میں ایک منشیات اور دہشت گردی سے جڑا نیٹ ورک سرگرم ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور فوج کی جانب سے ۳۰؍ اور ۳۱ مئی ۲۰۲۳ کی درمیانی شب مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی گئیں۔
تحقیقات میں آٹھ افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جن میں سے دو مفرور تھے۔ ایک مفرور لطیف احمد کو ایس آئی اے جموں نے مارچ۲۰۲۵ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ، احمد آباد سے گرفتار کیا تھا، جو واقعے کے فوراً بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔
دوسرا مفرور محمد ارشد عرف آصف اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار اور پاکستان میں بیٹھے دہشت گرد ہینڈلرز اور جموں و کشمیر کے مقامی آپریٹرز کے درمیان کلیدی رابطہ تھا۔ اس نے لطیف احمد کے دبئی فرار میں مدد کی اور سورانکوٹ علاقے میں ایک خفیہ میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ پیر پنجال خطے میں دہشت گردی اور منشیات کے ذریعے سرگرمیوں کو دوبارہ فعال کیا جاسکے۔
ایس آئی اے جموں نے ۲۰۲۳میں ہی محمد ارشد عرف آصف کے خلاف لوک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا تھا، جس کے بعد غیر ضمانتی وارنٹ بھی عدالت سے حاصل کیا گیا۔ ملزم کو ممبئی سے تین روزہ عبوری ریمانڈ پر حراست میں لیا گیا ہے۔
اس کی گرفتاری منشیات سے منسلک دہشت گردی اور سرحد پار تخریبی نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے ایس آئی اے جموں و کشمیر کی جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ندائے مشرق خبر

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرن میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام دو دہشت گرد ہلاک:فوج

Next Post

ڈوڈہ میں دہشت گرد معاونین کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’اس وقت جموں کے ضلع ڈوڈہ میں دو عسکریت پسند گروہ سرگرم ہیں‘

ڈوڈہ میں دہشت گرد معاونین کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.