جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمیںالیکشن اچھے لگتے ہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-09
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

ہمیں الیکشن اچھے لگتے ہیں… بہت اچھے۔طرح طرح کی باتیں اور وعدے کئے جاتے ہیں… ایسے وعدے جنہیں پورا کرنے کی نیت کسی بھی جماعت کے امیدوار میں نہیں ہو تی ہے… نہیں ہو سکتی ہے کہ… کہ اگر سیاستدان بھی وعدے پوراکرنے لگے تو … تو صاحب ان میں اور عام اور غریب جنتا میں کیا فرق رہے گا… کوئی فرق نہیں رہے گا… بالکل بھی نہیں رہے گا ۔ لیکن آج ہم بات سیاستدانوں کے وعدوںکی نہیں کریں گے … ہمیں الیکشن اس لئے اچھے نہیں لگتے ہیں… الیکشن اس لئے اچھے لگتے ہیں کیوں کہ ان میں ساستدان … ہول سیل میں سیاستدان بے نقاب ہو جا تے ہیں… اور ہاں سیاسی جماعتیں بھی… انہیں بے نقاب کوئی اور نہیں کرتا ہے بلکہ یہ کام یہ خود انجام دتے ہیں… وزیراعلیٰ عمرعبداللہ بڈگام اور نگروٹہ میں پی ڈی پی اور بی جے پی کو بے نقاب کررہے ہیں جبکہ … یہ دو جماعتیں نیشنل کانفرنس کو…اور یوں لوگوں کے سامنے سبھی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی حقیقت آجاتی ہے… ان میں کوئی کنفیوژن نہیں رہتا ہے… لوگ اس ساری صورتحال کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں… اس بات کا فیصلہ کہ انہیں اپنا ووٹ اور اعتماد کس کو دینا ہے… اور … اور وہ ایسا ہی کرتے ہیں… جو ان سب میں سے انہیں سب سے کم گناہ کار اور سیاہ کار لگتا ہے وہ اس کو اپنا ووٹ دیتے ہیں اور اعتماد بھی … کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا ہے کہ کوئی سیاستدان ‘ کوئی امیدوار دودھ میں دھلا ہو… وہ صاف و پاک ہو… وہ جھوٹا نہیں ہو‘ وہ راشی نہ ہو‘ وہ فریبی نہ ہو ‘ وہ مکار نہ ہو…ایسا ہو ہی نہیں سکتا ہے… اور اس نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ ہم میں سے ہی ہوتا ہے… وہ ہم میں سے ہی ہے… جب ہم بہ حیثیت ایک ٹیچر‘ ایک ملازم ‘ ایک تاجر‘ ایک بزنس مین‘ ایک پولیس اہلکار‘ ایک افسراور ایک صحافی … جب ہم ایسے ہوں … جھوٹے ‘ مکار ‘ دھوکہ بازی اور راشی تو… تو ہمارے سیاستدان ہم سے مختلف نہیں ہوں گے… کیوں کر ہوں گے کہ… کہ وہ بھی تو ہمارے اسی معاشرے کا حصہ ہیں…فرق یہ ہے کہ الیکشن پر وہ بے نقاب ہو جاتے ہیں… اور اسی لئے ہمیں الیکشن اچھے لگتے ہیں کہ… کہ یہ ایسا آئینہ ہے جس میں ہم اپنے آپ اور اپنے معاشرے کو دیکھ سکتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر قانونی سم کارڈ ـ‘پولیس کا کریک ڈاؤن

Next Post

دراندازی کی مسلسل کوششیں :مزید چوکسی کی متقاضی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

دراندازی کی مسلسل کوششیں :مزید چوکسی کی متقاضی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.