جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’جذبۂ خدمت ہی ہمیں وکست بھارت کی منزل تک لیگا‘

ایل جی کی وندے ماترم کی۱۵۰ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-08
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۷نومبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے۱۵۰ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم اور مادرِ وطن کے تئیں ہماری غیر متزلزل وابستگی ہی بھارت کو ایک ترقی یافتہ، ’وِکست بھارت‘بنانے کی بنیاد ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر’وندے ماترم‘کے خالق بنکم چندر چٹوپادھیائے کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور قومی ترانے پر مبنی نمایش کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشِی بنکم چندر نے ماں بھارتی اور اس کے بیٹوں کے درمیان روحانی اور قومی رشتہ مضبوط کیا اور ان کے تخلیق کردہ ترانے نے عوام میں آزادی کی جدوجہد کا جوش بھرا۔
سنہا نے اپنے خطاب میں کہا’’ہمارا مادرِ وطن کے تئیں جذبۂ خدمت اور عزم ہی ہمیں ترقی یافتہ بھارت کی منزل تک لے جائے گا۔ نئی نسل کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایک عظیم تہذیب کے وارث ہیں، اور معاشرتی خوشحالی و ترقی میں ان کا کردار ماں بھارتی کیلئے حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا‘‘۔
۲۰۲۵کو’وندے ماترم‘کی تخلیق کے۱۵۰سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ یہ قومی ترانہ بنکم چندر چٹوپادھیائے نے ۷نومبر۱۸۷۵کو اکشے نوامی کے موقع پر تحریر کیا تھا۔ یہ نغمہ پہلی بار ان کے ناول’آنند مٹھ‘کا حصہ بن کر رسالہ’بنگ درشن‘میں شائع ہوا تھا۔
یہ ترانہ، جس میں بھارت ماتا کو طاقت، خوشحالی اور الوہیت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، ملکی اتحاد، خود اعتمادی اور بیداری کی روحانی ترجمانی بن گیا۔’وندے ماترم‘نے آزادی کی تحریک کے دوران لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں میں حب الوطنی کی چنگاری روشن کی اور آج بھی یہ قومی یکجہتی کی علامت ہے ۔
اس موقع پر ایک اجتماعی گائیکی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے قومی ترانے کی مکمل دھن میں حصہ لیا۔
تقریب میں رکن پارلیمان جگل کشور شرما، راجیہ سبھا کے رکن غلام علی کھٹانہ، چیف سکریٹری اٹل دلّو، ہوم پرنسپل سکریٹری چندرکر بھارتی، پرنسپل سکریٹری کلچر برج موہن شرما، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار سمیت متعدد اعلیٰ افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، نوجوان اور ممتاز شہری موجود تھے ۔
جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے بھی عوام اور حکام نے ورچوئل موڈ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی، جس سے یہ تقریب ایک ریاستی سطح کی یادگار تقریب بن گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے اختتام پر کہا کہ وندے ماترم صرف ایک ترانہ نہیں بلکہ ہندوستان کی روح، خودداری اور اجتماعی شعور کا استعارہ ہے ، جو ہر شہری کو وطن کی خدمت کا پیغام دیتا ہے ۔

 

(ڈی آئی پی آر)

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کی خفیہ ایٹمی سرگرمیاں اس کے ماضی کی عکاس ہیں: بھارت

Next Post

غیر قانونی سم کارڈ ـ‘پولیس کا کریک ڈاؤن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
غیر قانونی سم کارڈ ـ‘پولیس کا کریک ڈاؤن

غیر قانونی سم کارڈ ـ‘پولیس کا کریک ڈاؤن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.