منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’تیز اِقتصادی ترقی کیلئے ثقافتی ورثے کا تحفظ بہت ضروری ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ہم سب مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور خود انحصار جموں و کشمیر بنا سکتے ہیں:ایل جی سنہا

جموں/۴؍نومبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے منگل کے روز کہا ’’تیز اِقتصادی ترقی کیلئے ثقافتی ورثے کا تحفظ بہت ضروری ہے۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ ثقافتی روایات، فنون، دست کاریاں اور رسم و رواج کو نوجوانوں تک منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ وہ ثقافتی و روحانی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور ہنر مندی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع حاصل کر سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر مڑھ سب ڈویژن ضلع جموں میں سالانہ جھری میلہ کے اِفتتاح کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے۔
ایل جی سنہا نے کہا، ’’حکمرانی میں عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ جوابدہی کو فروغ دیا جا سکے، خدمات کی فراہمی بہتر ہو اور جامع و شفاف طرزِ حکمرانی کے ذریعے شہریوں کی ضروریات کو سمجھ کر نئی پالیسیاں بنائی جا سکیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے بابا جیتو اور بوا کوری کوخراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا،’’بابا جیتو عوامی فلاح و بہبود کی ایک عالمگیر علامت ہیں جو فرقہ وارانہ حدود سے بالاتر ہیں۔ اُن کی سچائی، عدمِ تشدد اور بھائی چارے کی اَقدار سماج کو مضبوط کرتی ہیں اور جھری میلہ کثیرالثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ میرا ماننا ہے کہ بابا جیتو کو حقیقی خراجِ عقیدت یہ ہے کہ سرکاری سکیموں کے فوائد ہر کسان تک پہنچیں۔‘‘
سنہانے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایثار و خدمتِ خلق کے راستے پر چلنے اور ایک منصفانہ و مساوی معاشرے کے کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری اہلکاروں اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مقامی کاریگروں، دست کاروں اور تاجروں کیلئے منڈیوں کی فراہم کرنے کیلئے اِجتماعی طور پر کام کریں۔
سنہا نے کہا،’’ہم سب مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور خود انحصار جموں و کشمیر بنا سکتے ہیں۔‘‘
ایل جی نے جموں و کشمیر کے کسانوں کی حوصلہ مندی اور معاشرے میں ان کے کردار کو سراہا اور اُن کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اِس موقعہ پر اُنہوں نے یاتریوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال اور چار جدید بس سٹاپ وقف کئے اورمڑھ سب ڈویژن میںسی ایس آر کے تحت پہلے ’اِنڈور سپورٹس کمپلیکس‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سرکاری محکموں، زرعی کاروباریوں،سیلف ہیلپ گروپوں(ایس ایچ جی) اور کسانوں کے سٹالوں کا معائینہ کیا اورترقی پسند کسانوں کو انعامات سے نوازا۔ اِس موقعہ پر جموں و کشمیر کی ثقافتی و فنی وراثت کو اُجاگر کرنے والے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
آج اِفتتاح کیا گیا یاتریوں کا کمیونٹی ہال سال بھرایک وقف پلگرم ریسٹ ہال کے طور پر کام کرتا رہے گااور مذہبی، ثقافتی، اور سماجی بیداری پروگراموں کی میزبانی کرے گا جس سے یہ سماجی و روحانی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔
یاتریوں کی سہولیت اور ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانے کے لئے جھری چوک، راجپورہ چوک، باوا تالاب چوک اور کانچک چوک پر چار جدید بس سٹاپ تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہ جھیری مندر اور دیگر ملحقہ دیہی کلسٹروں تک رابطے اور رسائی کو بھی مضبوط کرے گا۔
مڑھ سب ڈویژن میں اِنڈور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر چار ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو کھیلوں کے فروغ اور مقامی صلاحیتوں کی تربیت کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ اِس سہولیت میں دو بیڈمنٹن کورٹ، جوڑو، تائیکوانڈو اور کراٹے کے لئے علیحدہ رِنگز، دو دس میٹر ایئر رائفل شوٹنگ رینجز، دو ٹیبل ٹینس ٹیبل، شطرنج اور کیرم کی سہولیت، ایک ریڈنگ روم اور تفریحی زون شامل ہوں گے۔
اِفتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل جموں بھارت بھوشن، رکنِ قانون ساز اسمبلی مڑھ سریندرکمار، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ڈپٹی اِنسپکٹر جنرل جموں۔سانبہ۔کٹھوعہ رینج شیو کمار شرما، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش منہاس، سینئر اَفسران، عقیدت مندوں اور زِندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(ڈی پی آئی آر)

 

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سینئر صحافی طارق بٹ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال‘ وادی کے صحافت سوگوار

Next Post

بالائی علاقوں میں برفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری

بالائی علاقوں میں برفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.