بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

محکمہ اطلاعات کاجعلی صحافیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

’میڈیا کے نام پر بلیک میلنگ، بدعنوانی، دباؤ ڈالنے میں ملوث ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
محکمہ اطلاعات کاجعلی صحافیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/یکم نومبر
جموں کشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ نے میڈیا شناخت کے ناجائز استعمال اور جعلی صحافتی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے معاملات پر سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تمام ضلعی انفارمیشن افسران کو سختی سے نگرانی، رپورٹنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر، سید شہنواز بخاری کی جانب سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں، عوامی نمائندوں اور میڈیا اداروں کی جانب سے بارہا شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض افراد بغیر کسی باضابطہ اجازت یا تصدیق کے خود کو صحافی ظاہر کر کے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔
سرکیولرمیں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے کئی واقعات میں ان افراد نے میڈیا کے نام پر بلیک میلنگ، بدعنوانی، دباؤ ڈالنے اور غیر مصدقہ یا ہتک آمیز مواد کی تشہیر جیسے اقدامات کیے ہیں۔ بعض کیسوں میں ان کے خلاف جعلسازی کے الزامات کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔
تمام ضلعی انفارمیشن افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں مجاز صحافیوں کی تصدیق شدہ فہرست باقاعدگی سے تیار اور اپڈیٹ کرنے ، جس میں صرف وہ افراد شامل ہوں جو محکمہ اطلاعات یا تسلیم شدہ میڈیا ہاؤسز سے باضابطہ طور پر وابستہ ہوں، پریس ریلیز، میڈیا بریفنگ اور سرکاری دعوت نامے صرف مصدقہ اور منظور شدہ صحافیوں کے ساتھ ہی شیئر کرنے ،کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے میڈیا شناخت کے ناجائز استعمال، بلیک میلنگ یا افسران کو بدنام کرنے کی کوشش پر فوری رپورٹ درج کرانے ،ایسے تمام معاملات میں ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام سے مربوط کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
تمام ضلعی دفاتر اور محکموں کو تاکید کی گئی ہے کہ کسی شخص کو میڈیا کی نمائندگی کے دعوے پر اجازت دینے سے قبل اس کی شناخت اور اسناد کی توثیق لازمی کریں۔
ضلعی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ماہانہ نگرانی رپورٹ دفتر کو بھیجیں جس میں ایسے واقعات اور ان کے تدارک کی تفصیلات درج ہوں۔
سرکیولرمیں میڈیا ہاؤسز اور ایڈیٹروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کی ساکھ اور اہلیت کی تصدیق کریں، اور ایسے افراد سے خود کو علیحدہ رکھیں جو صحافت کے نام پر بلیک میلنگ یا جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہوں۔
انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ:صرف تصدیق شدہ اور قابلِ اعتماد نمائندوں کو ہی فیلڈ میں تعینات کریں،غیر اخلاقی یا جبری اقدامات میں ملوث نمائندوں کے خلاف قانونی و تادیبی کارروائی کریں۔
ایسے عناصر سے خود کو عوامی سطح پر الگ ظاہر کریں جو ان کے ادارے کا نام استعمال کر رہے ہوں،اور پریس کونسل آف انڈیا اور ڈی آئی پی آر کے ضوابط کے مطابق صحافتی اخلاقیات پر سختی سے عمل کریں۔
سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات آزاد اور مستند صحافت کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر مصدقہ اور جعلی صحافیوں کی سرگرمیاں نہ صرف اداروں بلکہ صحافت کے مقدس پیشے کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں: کرایہ داروں اور ملازمین کی لازمی تصدیق کا حکم

Next Post

’ملک کی جامع ترقی کیلئے روایت اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ضروری ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’یہ تاریخی بجٹ عوام کی طاقت کی علامت ہے ‘

’ملک کی جامع ترقی کیلئے روایت اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ضروری ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.