بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سیوان میں خاندانی مافیا راج کی واپسی کسی بھی قیمت پربرداشت نہیں: یوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in قومی خبریں
A A
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

لکھنؤ/سیوان:31 اکتوبر (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بہار کے سیوان اسمبلی حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ بہار میں کسی بھی صورت میں خاندانی مافیا اور مافیا راج کی واپسی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یوگی نے کہا کہ سیوان کی سرزمین پر دوبارہ خوف اور دہشت کی حکومت نہیں بیٹھنے دیں گے ۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت بہار میں چندر گپت اور چانکیہ کے دور جیسی شان و شوکت واپس لائے گی، بہار کو دوبارہ سنہری دور کی طرف لے جایا جائے گا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے بہار میں مسلسل ہونے والی موسلادھار بارش کے باوجود عوام کے جوش و خروش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دودن قبل رگھوناتھ پور آیا تھا، کیونکہ ایک خاندانی مافیا وہاں پر دوبارہ قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یوپی میں ہم نے بلڈوزر سے روند روند کر ایسے مافیاؤں کا کچومر نکال کر یوپی کی سرزمین سے جہنم کے راستے کھول دیے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہماری سیتا مئیّہ کی سرزمین پر کوئی ماریچ اور سُباہو دوبارہ سر نہیں اٹھا سکے گا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے مخالف جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی لوگ اپنے اپنے طریقے سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کر رہے ہیں، جنہوں نے بہار کے سامنے پہچان کا بحران کھڑا کیا تھا اور جن کی وجہ سے سیوان کے باشندے خوف اور دہشت میں جینے پر مجبور تھے ۔ انہیں دوبارہ کسی بھی حال میں واپس نہیں آنے دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف اقتدار کی نہیں، بلکہ بہار کی عظمت کی لڑائی ہے ۔ بہار کی آن، بان، شان اور شاندار روایت کو دوبارہ قائم کرنے کی لڑائی ہے ۔ بہار کو پھر سے سنہری دور کی طرف لے جانے کی لڑائی ہے ۔ بہار نے پورے ہندوستان کو سنہری دور کا نظارہ کرایا تھا۔
یوگی نے کہا کہ ہندوستان تب ترقی کرے گا جب بہار ترقی کرے گا۔ جب بہار ترقی کرے گا تو ہندوستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آر جے ڈی کے دور میں بہار میں جرائم اور اغوا ایک صنعت بن چکا تھا۔ آر جے ڈی کے راج میں کس طرح کی انارکی، غنڈہ گردی اور خاندان پرستی حاوی تھی، ایک ہی خاندان کے رشتہ دار اور ناتے دار پورے بہار کو روندنے کا کام کر رہے تھے ۔ نوجوانوں کے سامنے شناخت کا بحران کھڑا کر رہے تھے ۔ انسان تو دور، جانوروں کا چارہ ہضم کرکے نوجوانوں کے سامنے شدید بحران کھڑا کر دیا تھا۔
یوگی نے کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم مودی کا شکر گزار ہے ۔ ایک غریب کے گھر میں پیدا ہونے والے اور ایک عام شہری کے طور پر اپنا روزمرہ کا کام کرنے والے نریندر مودی نے 2014 میں ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی۔ آج ملک میں 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن، 50 کروڑ لوگوں کو آیوشمان بھارت یوجنا سے مفت ہیلتھ انشورنس، 12 کروڑ گھروں میں بیت الخلاء، 45 کروڑ غریبوں کا بینک کھاتہ کھلوانے کے بعد، پنشن اور اسکالرشپ براہ راست اکاؤنٹ میں دینے کا کام این ڈی اے نے مودی اور نتیش بابو کی قیادت میں کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی نے سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کے کیس میں چیف سیکرٹریز کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کے کیس میں چیف سیکرٹریز کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.