بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’ریاستی درجے کی بحالی پرکچھ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘

منتخب حکومت یہ بہانہ نہیں بنا سکتی کہ جب تک ریاستی درجہ بحال نہیں ہوتا، تب تک کام نہیں کیا جا سکتا:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ریاستی درجے کی بحالی پرکچھ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳۱؍ اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ کی بحالی کے مسئلے پر غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حالانکہ اس بارے میں مرکزی وزیرِ داخلہ نے پوری وضاحت دی ہے۔
ایس کے آئی سی سی، سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیرِ داخلہ پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ’’پہلے حد بندی، پھر اسمبلی انتخابات، اور مناسب وقت پر ریاستی درجہ‘‘۔
سنہا نے کہا ’’کچھ لوگ اس مسئلے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مرکز کے زیرِ انتظام حکومت کے پاس پہلے ہی کافی اختیارات موجود ہیں، اور ان اختیارات کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ کنفیوڑن پھیلانے کیلئے۔‘‘
سنہا نے کہا ’’لیکن کچھ لوگوں کو کچھ مسئلہ ہے۔ جب اسمبلی انتخابات ہوئے تھے تو یہ بالکل واضح تھا کہ یہ انتخابات مرکز کے زیرِ انتظام خطے کی اسمبلی کے لیے ہو رہے ہیں۔ منتخب حکومت یہ بہانہ نہیں بنا سکتی کہ جب تک ریاستی درجہ بحال نہیں ہوتا، تب تک کام نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
ایل جی نے مزید کہا کہ ۳۱؍ اکتوبر ایک نئے جموں و کشمیر کی پیدائش کا دن ہے، ایک ایسا دور جو خوف، علیحدگی پسندی اور امتیاز کے خاتمے کا نشان ہے، اور امن، ترقی اور جمہوری شمولیت کے دور کا آغاز ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چھ سال قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تاریخ رقم ہوئی، جب ’’پہلی بار بھارتی پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین جموں و کشمیر میں نافذ ہوئے۔‘‘
سنہانے کہا ’’اگر ہم سات دہائیوں کی تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو بہت سے لوگوں نے اس تبدیلی کا خیر مقدم کرنے کیلئے قربانیاں دیں۔ اس سفر کی بنیاد سردار پٹیل نے رکھی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ماضی میں اس خطے کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔
ایل جی نے کہا کہ ماضی میں صدرِ جمہوریہ ہند کو یہاں ایک انچ زمین پر بھی اختیار حاصل نہیں تھا۔ ’’چند افراد حکمرانی کرتے تھے جبکہ ہزاروں لوگ محرومی کی زندگی گزارتے تھے۔ کچھ لوگوں نے مصنوعی دیواریں کھڑی کیں جنہوں نے ہماری بہنوں کو اْن کے حقوق سے محروم رکھا۔‘‘
سنہا نے مزید کہا کہ آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی اور اس کے بعد ہونے والی اصلاحات کے ساتھ،۳۱ اکتوبر وہ دن بن گیا جب علیحدگی پسندی کی دیواریں ٹوٹنے لگیں۔ان کاکہنا تھا ’’جموں و کشمیر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ خوف کا دور ختم ہو چکا ہے۔ لوگ اب آزادانہ طور پر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یونین ٹیریٹری میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئی نسل نے تشدد کو مسترد کر دیا ہے۔ ’’پتھراؤ اب تاریخ بن چکا ہے۔ لوگ اب امن اور ترقی کی حمایت میں خود آگے آ رہے ہیں‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ دہشت گردی صرف نظریے اور عوامی حمایت پر زندہ رہتی ہے۔ ’’جب معاشرہ وہ حمایت واپس لے لیتا ہے، تو دہشت گردی دم توڑ دیتی ہے‘ اور یہ عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ندائے مشرق خبر)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا قمروری میں نور جہاں پل کا افتتاح

Next Post

’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘

’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.