جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قومی شاہراہ کی بندش سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے متبادل اقدامات کئے گئے : حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر/۳۱؍اکتوبر
جموں کشمیر حکومت نے جمعے کو اسمبلی میں واضح کیا کہ ستمبر۲۰۲۵میں سرینگر،جموں قومی شاہراہ کی بندش کے دوران پھل بردار ٹرکوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی تھی تاہم ایسے نقصانات سے بچنے کیلئے متبادل اقدامات کئے گئے ۔
یہ وضاحت رکن اسمبلی عرفان حفیظ لون کے ایک سوال کے جواب میں دی گئی، جس میں انہوں نے شاہراہ کی بندش سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان اور مستقبل میں اس طرح کے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں استفسار کیا تھا۔
حکومت نے جواب میں کہاکہ ستمبر۲۰۲۵ کے دوران مسلسل بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث سری نگر – جموں قومی شاہراہ کئی دن بند رہی، جس سے پھل بردار ٹرکوں کی نقل و حمل میں رکاوٹ آئی۔
تاہم، حکومت نے کہا کہ ایسے نقصانات سے بچنے کے لیے متبادل اقدامات کیے گئے ہیں۔
حکومت نے بتایا’’مغل روڈ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ پھل بردار گاڑیاں وہاں سے نقل و حمل کر سکیں۔ہندوستانی ریلوے حکام کے ساتھ اشتراک قائم کیا گیا ہے ، اور رجسٹرڈ سیب تاجر و کاشتکار اب اپنی پیداوار ریل کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں میں بھیج سکتے ہیں‘‘۔
ستمبر کے دوران بارشوں اور شاہراہ کی بندش کے ایام میں کافی مقدار میں سیب کی برآمد ریل کے ذریعے ممکن بنائی گئی، جس سے تاجروں اور کاشتکاروں کو بڑے نقصانات سے بچایا گیا۔
مزید برآں، جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ بھی اشتراک کیا گیا ہے تاکہ ٹرکوں کی کمی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے ۔
حکومت نے کہا کہ محکمۂ باغبانی کشمیر میں موجود سبزی و پھل منڈیوں میں زرعی و باغبانی اجناس کی مارکیٹنگ کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات کر رہا ہے ، جہاں سے تقریباً پچاس فیصد پیداوار فروخت کی جاتی ہے ، جبکہ باقی حصہ براہ راست باغات یا گوداموں سے منڈیوں کے باہر فروخت ہوتا ہے ۔
حکومت نے واضح کیا کہ اس وقت کسان کریڈٹ کارڈ قرضوں کی معافی سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، تاہم نقل و حمل کے بہتر انتظامات اور متبادل راستوں کے ذریعے کسانوں کو مستقبل میں ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

Next Post

وادی کشمیر کی جھیلوں اور ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری: حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
’ویٹ لینڈز میں داخل ہونے کیلئے اجازت طلب کرنی ہو گی ‘

وادی کشمیر کی جھیلوں اور ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری: حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.