بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت افغانستان کی خودمختاری علاقائی سالمیت اور آزادی کیلئے مکمل طور پر پرعزم:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-31
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
’پاکستان ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر لگاتا رہا ہے‘

MEA Jaiswal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

سرینگر/۳۰؍اکتوبر
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے مکمل طور پر پْرعزم ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان‘رندھیر جیسوال نے آج دہلی میں ہفتہ وار بریفنگ میں پاک افغان کشیدگی پر کہا’’
میں وہی بات دہراتا ہوں جو میں نے اپنی گزشتہ بریفنگ میں کہی تھی۔ پاکستان اس بات پر برہم ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر خودمختاری کا حق استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان بظاہر یہ سمجھتا ہے کہ اسے سرحد پار دہشت گردی کرنے کا بلا روک ٹوک حق حاصل ہے، جو اس کے پڑوسیوں کے لیے کسی طور قابلِ قبول نہیں۔بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے مکمل طور پر پْرعزم ہے‘‘۔
جیسوال نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے بھارت،افغانستان مشترکہ اعلامیے میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت افغانستان کی پائیدار آبی انتظام کاری میں تعاون کے لیے تیار ہے، جس میں پن بجلی منصوبے بھی شامل ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس ضمن میں ماضی میں بھی اشتراکِ عمل رہا ہے، خاص طور پر ہرات صوبے میں سلمہ ڈیم کی تعمیر اس کی نمایاں مثال ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’’ہم روسی تیل کمپنیوں پر حالیہ امریکی پابندیوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے فیصلے قدرتی طور پر بدلتے ہوئے عالمی منڈی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہیں‘‘۔
ان کاکہنا تھا کہ توانائی کے حصول کے بڑے سوال پر ہمارا مؤقف واضح ہے ’’ ہم اپنے۴ء۱؍ ارب عوام کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متنوع اور سستی توانائی کے ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے میں آپ کو وزارتِ تجارت سے رجوع کرنے کا مشورہ دوں گا۔ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی پر حادثاتی فائرنگ، اگنی ویر اہلکار زخمی

Next Post

دودھ پتھری اور توسہ میدان کو دوبارہ کھولنے پر غور سکیورٹی تحفظات برقرار:حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی

دودھ پتھری اور توسہ میدان کو دوبارہ کھولنے پر غور سکیورٹی تحفظات برقرار:حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.