بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ممبران اسمبلی کی تنخواہیں…واہ!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-10-31
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

کون کہتا ہے کہ ہم غریب ہیں… غریب یوٹی ہیں… ہمارے وسائل محدود ہیں ‘ ذرائع آمدنی نہ ہونے کے برابر ہیں‘ ہم دہلی کے رحم و کرم پر جی رہے ہیں ‘ ہم گرانٹ لے لے کے گزر بسر کررہے ہیں‘ ہم ہر ایک کو روز گار فراہم نہیں کر سکتے ہیں ‘ ہم فلاحی اسکیموں کو اور زیادہ موثر نہیں بنا سکتے ہیں‘ ہم ہسپتالوں میں خدمات کو مزید بہتر نہیں بنا سکتے ہیں ‘ ہم موسم سرما میں اضافی بجلی نہیں خرید سکتے ہیں … یہ سب باتیں کون کہتا ہے… جو کوئی بھی کہتا ہے جھوٹ کہتا ہے اور … اور اللہ میاں کی قسم سو فیصد جھوٹ کہتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم ایک امیر ریاست معاف کیجئے یو ٹی ہیں ‘ہمارے پاس بے پناہ مالی وسائل ہیں ‘ ہماری آمدنی کے ذرائع لا محدود ہیں ‘ ہم دہلی کے رحم و کرم پر نہیں جی رہے ہیں ‘ ہم گرانٹ کے منتظر نہیں رہتے ہیں ‘ ہماری فلاحی اسکیموں کا کوئی ثانی نہیں ہے ‘ ہمارے ہسپتالوں میں فراہم کی جانی والی خدمات کا کوئی مقابلہ نہیں ‘ ہمارے سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی کہیں کوئی مثال نہیں مل سکتی ہے ‘ ہم سرما میں کشمیر اور گرما میں جموں میں بجلی کی کٹوتی نہیں کرتے ہیں… ایک منٹ کی بھی کٹوتی نہیں ہو تی ہے… ہم ۷x۲۴ بجلی فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہیں ‘ ہمارے ہاں بے روز گاری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے… سب ہنسی خوشی زندگی گزر بسر کررہے ہیں… اور یہ سب جن کی وجہ سے ممکن ہوا وہ ہمار ے سیاستدان ہیں… ممبران اسمبلی ہیں… یہ سب ان کی محنت اورکاشوں کا ہی ثمر ہے جو ہم کھا رہے ہیں… جو ہمیں نصیب ہو رہا ہے… بدلے میں ہم تو انہیں کچھ نہیں دیتے ہیں لیکن ہاں… ہم لوگ خوش ہیں کہ اگر ان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ سے تین لاکھ کرنے کی سفارش کی گئی ہے… ہم خوش ہیں … ہمیں اس بات پر بھی مسرت ہو رہی ہے کہ اگر الاؤنسوں کی شکل میں ماہانہ لاکھوں روپے بھی انہیں دئے جانے کا انتظام ہو رہا ہے… جن میں ۳۰ ہزار روپے ٹیلی فون کا خرچہ بھی شامل ہے… کیا کریں کہ مہنگائی کے اس دور میں فون کا ماہانہ خرچہ سچ میں ۳۰ ہزار روپے تو ہو تا ہے ہی… ہم اس سب پر راضی ہیں… ان سب سفارشات پر جو ممبران اسمبلی نے خود کیلئے تجویز کر دی ہیں اور اب ان پر مہر تصدیق ثبت کی جائے … ہم خوش ہیں کہ ممبران اسمبلی ایک آرام دہ زندگی گزاریں گے… خوش اس لئے ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے ہم آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم 30 اور 31 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے 

Next Post

پونچھ میں ایل او سی پر حادثاتی فائرنگ، اگنی ویر اہلکار زخمی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج

پونچھ میں ایل او سی پر حادثاتی فائرنگ، اگنی ویر اہلکار زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.