بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگلے سال اپریل سے وادی میں نیشنل لا یونیورسٹی کا آغاز ہوگا:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-30
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
لینڈ رائٹس بل:’زمین ہتھیانے کے دروازے کھول دیگا‘

Omar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۹؍اکتوبر
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز اسمبلی میں اعلان کیا کہ نیشنل لا یونیورسٹی وادی کشمیر میں اگلے سال اپریل سے کام کرنا شروع کردے گی۔
یہ اعلان انہوں نے کانگریس کے رکنِ اسمبلی نظام الدین بٹ کی ایک نجی قرارداد پر بات کرتے ہوئے کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت فی الفور نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کے عمل کو آگے بڑھائے ، کیونکہ اس مقصد کے لیے پہلے مرحلے کی رقم پہلے ہی مختص کی جا چکی ہے ۔
قرارداد کو ایوان نے اتفاقِ رائے سے منظوری دی، جب کہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت ریاست میں تعلیمی ڈھانچے کے فروغ پر مسلسل کام کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے مقام کا تعین چیف جسٹس آف جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ اور چیف سکریٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا’’ہمیں یونیورسٹی قائم کرنی ہے اور اس پر رقم خرچ کرنی ہے ، مگر مقام کے تعین میں دوسروں کا بھی کردار ہے ۔ فی الحال ہم کرایہ کی عمارت میں کلاسز شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی اومپورہ بڈگا میں قائم کی جائے گی، جہاں پہلے ایک سافٹ ویئر ٹیکنالوجیکل پارک قائم کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن ایئر فورس کے اعتراض کے باعث وہ ممکن نہ ہو سکا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’اگر حالات سازگار رہے تو اگلے مالی سال کے اپریل تک ہم کرایہ کی عمارت میں کلاسز شروع کر دیں گے ۔ اگر کوئی بہتر مقام نہ ملا تو یہ یونیورسٹی وہیں قائم کی جائے گی‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام سے جموں و کشمیر کے طلبا کو اب قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر ہو رہی ہے ، اور کہا کہ کام مسلسل جاری ہے ، بس ہم ہر روز اس کی تفصیل نہیں بتاتے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’تمام سرکاری دفاتر میں اردو اب بھی بطور سرکاری زبان موجود ہے‘

Next Post

وادی میں۴؍اور۵نومبر کو ہلکے برف و باراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کشمیر میں موسم خشک‘شبانہ درجہ حرارت ایک بار نمایاں گراوٹ

وادی میں۴؍اور۵نومبر کو ہلکے برف و باراں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.