بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’شاہراہ کی بندش کے دوران محض ایک فیصد سیب کی پیداوار ہی پھنس گئی‘

۲۰۲۵ کے سیزن میں وادی میں سیب کی پیداوار کا تخمینہ ۱۵ء۲۲ لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے:حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
’شاہراہ کی بندش کے دوران محض ایک فیصد سیب کی پیداوار ہی پھنس گئی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۲۸؍ اکتوبر
جموں کشمیر حکومت نے منگل کو کہا کہ رواں سال اگست کے آخر اور ستمبر کے اوائل میں ہونے والی شدید بارشوں اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ کئی دنوں تک بند رہی، جس کے باعث وادی ٔ کشمیر سے بیرونِ ریاست سیب اور دیگر باغبانی اجناس کی ترسیل متاثر ہوئی۔
اسمبلی میں دیے گئے ایک تحریری جواب میں حکومت نے کہا کہ ۲۰۲۵ کے سیزن میں وادی میں سیب کی پیداوار کا تخمینہ ۱۵ء۲۲ لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔’’این ایچ ۴۴؍ اور مغل روڈ کی بندش سے پھلوں سے لدے ٹرکوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی، اور ۱۷ستمبر تک تقریباً ۲۲ہزار میٹرک ٹن (یعنی ۲۲۰۰ ٹرک) شاہراہ پر پھنس گئے تھے۔‘‘
حکومت نے بتایا کہ رکاوٹوں کے باوجود، انتظامیہ نے سرینگر جموں شاہراہ اور مغل روڈ دونوں راستوں سے۴۵ہزار۹۲۲ ٹرکوں پر مشتمل پھلوں کی کھیپ جموں و کشمیر سے باہر بھیجنے میں کامیابی حاصل کی، جن میں گزشتہ سیزن کا ذخیرہ شدہ مال بھی شامل تھا۔
مزید کہا گیا کہ ترسیل کو آسان بنانے کے لیے مغل روڈ کو بطور متبادل راستہ مکمل طور پر فعال کیا گیا، جبکہ بڈگام اور اننت ناگ سے دہلی اور جموں کے لیے ریل خدمات بھی بحال کر دی گئیں۔
حکومت نے کہا’’شاہراہ کی بندش کے دوران ایک لاکھ۲۵ہزار۳۷۶سیب کے بکسے جن کی مالیت۰۳ء۱۰ کروڑ روپے تھی، ریل کے ذریعے بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ قاضی گنڈ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تاکہ ٹرکوں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور ہم آہنگی کی جا سکے۔‘‘
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مجموعی پیداوار کا صرف تقریباً ایک فیصد حصہ ہی شاہراہ کی بندش کے دوران پھنس گیا، جبکہ بیشتر پھل معمول کے موسمی طریقے کے مطابق رفتہ رفتہ منڈیوں تک پہنچ رہے ہیں۔
’’۲۶؍ اور ۲۷؍ اگست اور بعد ازاں۲؍اور ۳ستمبر کو مسلسل بارشوں نے رام بن اور ادھمپور اضلاع میں شاہراہ کے کئی حصوں کو بہا دیا، جس کے نتیجے میں این ایچ ۴۴ پر لینڈ سلائیڈز اور فلیش فلڈز آئے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے فوری بحالی کا کام شروع کیا اور ۱۰ ستمبر تک شاہراہ جزوی طور پر بحال کر دی گئی‘‘۔
حکومت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث باغبانی کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔جواب میں کہا گیا’’جموں و کشمیر بھر میں۰۹۱ء۴۳۱ہیکٹر رقبے پر ۳۳ فیصد سے زیادہ فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ ایس ڈی آر ایف/این ڈی آر ایف کے ضوابط کے تحت کل قابلِ ادائیگی معاوضہ۵۲ء۱ کروڑ روپے ہے، جس میں سے۲۸ء۱۲ لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں۔‘‘
آئندہ ایسے نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت نے کہا کہ وہ ری اسٹرکچرڈ ویدر بیسڈ کراپ انشورنس اسکیم نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس میں سیب، زعفران، آم اور لیچی جیسی فصلیں شامل ہوں گی۔ انشورنس کمپنیوں کی نامزدگی (ٹینڈرنگ) کا عمل جاری ہے۔
حکومت نے مزید بتایا کہ کشمیر کی تقریباً ۵۰ فیصد باغبانی پیداوار اندرونِ وادی ہی منڈیوں میں فروخت کی جاتی ہے، جبکہ باقی مال بیرونی ریاستوں میں ویئر ہاؤسز اور کولڈ اسٹوریج کے ذریعے تجارت کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
جواب میں کہا گیا’’باقی۶۱ء۱۶لاکھ میٹرک ٹن میں وہ غیرکٹے ہوئے پھل شامل ہیں جو موجودہ سیزن کی پیداوار کا تقریباً ۷۵ فیصد بنتے ہیں۔(ندائے مشرق خبر)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محکمہ صحت میں۵۲۵۱؍اسامیاں خالی‘حکومت کی تفصیلی وضاحت

Next Post

لینڈ رائٹس بل:’زمین ہتھیانے کے دروازے کھول دیگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
لینڈ رائٹس بل:’زمین ہتھیانے کے دروازے کھول دیگا‘

لینڈ رائٹس بل:’زمین ہتھیانے کے دروازے کھول دیگا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.