بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی میں گمراہ کن جوابات پر ہنگامہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

سرینگر/۲۷؍اکتوبر
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیر کے روز نیشنل کانفرنس، کانگریس اور بی جے پی کے ارکان نے مختلف محکموں کی جانب سے گمراہ کن جوابات دینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ایوان میں یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کانگریس کے رکن اسمبلی نظام الدین بٹ نے اپنے سوال کے جواب میں وزیرِ صحت سکینہ ایتو کے بیان پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کی جانب سے دئے گئے جوابات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اسی طرح، بی جے پی کے رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیہ نے ادھم پور ڈمپنگ سائٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے دئے گئے جواب کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ تحریری طور پر بتایا گیا ہے وہ موقعہ پر بالکل مختلف ہے ۔
دوسری جانب، نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی لولاب قیصر جمشید لون نے اپنے حلقے میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھایا۔ ان کے سوال کے جواب میں جل شکتی کے وزیر جاوید رانا نے کہا کہ علاقے میں بارہ واٹر سپلائی اسکیمیں فعال ہیں۔ اس پر قیصر لون نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جواب سراسر غلط اور گمراہ کن ہے ۔ حقیقت میں متعدد اسکیمیں غیر فعال پڑی ہیں۔
لون نے اسپیکر سے اپیل کی کہ ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو عوامی نمائندوں کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے وزیر جاوید رانا سے کہا کہ اس حوالے سے فوری کارروائی کی جائے ۔ اس پر وزیر موصوف نے ایوان کو یقین دلایا کہ جو بھی افسران غلط بیانی کے مرتکب پائے جائیں گے ، ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایوان میں اس دوران کئی ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ کسی بھی سوال کے جواب سے پہلے حقائق کی تصدیق کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ عوامی نمائندوں اور عوام دونوں کو درست معلومات فراہم ہوں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر ایس پورہ سیکٹر میں۳ء۵کلو مشتبہ ہیروئن بر آمد:بی ایس ایف

Next Post

اسمبلی اسپیکر راتھر کا ریزرویشن پالیسی پر بحث کیاجازت دینے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت حراست کالعدم قرار
اہم ترین

عدالت کامعراج ملک کی  سکیورٹی بحالی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

2026-09-09
Next Post
شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے بیچ اسمبلی کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسمبلی اسپیکر راتھر کا ریزرویشن پالیسی پر بحث کیاجازت دینے سے انکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.