جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’پاکستان بھارت سے روایتی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے‘کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

مشرف کو امریکہ نے کروڑوں ڈالر دئے ‘اس نے ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول امریکا کے حوالے کر دیا تھا:سابق سی آئی اے افسر’

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’پاکستان بھارت سے روایتی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے‘کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۵؍اکتوبر
پاکستان ،بھارت کے ساتھ کسی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا، ایک سابق امریکی انٹیلی جنس افسر نے کہا ہے یہ یاد دلاتے ہوئے کہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو ۲۰۰۱ کی پارلیمنٹ حملے کے بعد یقین تھا کہ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں جنگ کی دہلیز پر پہنچ گئی ہیں۔
جان کیریاکو، جنہوں نے۱۵ سال تک سی آئی اے میں خدمات انجام دیں اور پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کی قیادت کی، نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی اور پاکستان میں اپنے تجربات پر روشنی ڈالی۔
سابق سی آئی اے افسر نے کہا کہ اسلام آباد کو اپنی پالیسی کے حوالے سے یہ حتمی نتیجہ اخذ کرنا ہوگا کہ بھارت کے ساتھ جنگ سے اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
جان کیریاکو نے کہا’’بھارت اور پاکستان کے درمیان حقیقی جنگ سے کوئی بھلا نہیں ہوگا، بالکل کچھ بھی نہیں، کیونکہ پاکستان ہار جائے گا۔ میں ایٹمی جنگ کی بات نہیں کر رہا، بلکہ روایتی جنگ کی بات کر رہا ہوں۔ بھارتیوں کو مسلسل اشتعال دلانے کا کوئی فائدہ نہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحد پار دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں ہمیشہ فیصلہ کن کارروائی کی ہے …۲۰۱۶ کی سرجیکل اسٹرائکس‘۲۰۱۹ کے بالا کوٹ حملے، اور اس سال اپریل میں پہلگام حملے کے بعد ۲۶ بے گناہوں کی ہلاکت پر کی جانے والی ’آپریشن سندور‘ اس کی مثالیں ہیں۔
سابق سی آئی اے افسر نے بتایا کہ نئی دہلی نے اسلام آباد کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے ایٹمی دباؤ یا دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان، بھارتی شہروں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوششوں کے بعد جنگ بندی کی درخواستیں کرتے ہوئے بیانات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتا رہا۔
جان کیریاکونے انکشاف کیا کہ ۲۰۰۲ میں، جب ۲۰۰۱ کے پارلیمنٹ حملے کے بعد آپریشن پراکرم کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید تناؤ تھا، امریکا کو خدشہ تھا کہ یہ کشیدگی جنگ میں بدل سکتی ہے۔ اس لیے امریکی حکومت نے اسلام آباد سے اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا تھا۔
سابق سی آئی اے افسر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسلام آباد میں اپنے دورِ ملازمت کے دوران انہیں غیر رسمی طور پر بتایا گیا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دراصل امریکی کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا ’’مشرف نے کنٹرول امریکا کے حوالے کر دیا تھا‘‘۔
جان کیریاکو نے اعتراف کیا کہ اس وقت سی آئی اے کی تمام توجہ القاعدہ اور افغانستان پر مرکوز تھی اور بھارت کے سیکیورٹی خدشات پر زیادہ توجہ نہیں دی جا رہی تھی۔ان کاکہنا تھا’’امریکا چاہتا تو اے کیو خان کو ختم کر سکتا تھا‘‘۔
سی آئی اے افسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا چاہتا تو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلاک کر سکتا تھا، مگر سعودی عرب کی درخواست پر ایسا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا’’اگر ہم اسرائیلی طریقہ اپناتے تو ہم نے انہیں مار دیا ہوتا۔ ہمیں معلوم تھا کہ وہ کہاں رہتے ہیں اور دن کیسے گزارتے ہیں۔ لیکن انہیں سعودی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ سعودی ہمارے پاس آئے اور کہا’براہ کرم انہیں چھوڑ دیں۔ ہمیں اے کیو خان پسند ہیں، ہم ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، انہیں کچھ نہ کہیں‘‘۔
جان کیریاکو۲۰۰۷ میں اس وقت منظر عام پر آئے جب انہوں نے سی آئی اے کے ’تشدد پر مبنی تفتیشی پروگرام‘ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں بے نقاب کیا۔ اس کے نتیجے میں انہیں ۲۳ ماہ قید کا سامنا کرنا پڑا۔بعد میں ان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے گئے۔ سابق سی آئی اے افسر نے کہا کہ انہیں’نہ کوئی پچھتاوا ہے اور نہ ہی کوئی افسوس‘‘۔
سابق سی آئی اے افسر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں اسلام آباد کو کروڑوں ڈالر دیے اور دراصل اسے ’خرید لیا‘ تھا۔
جان کیریاکو نے کہا کہ پاکستان بدعنوانی میں مکمل طور پر دھنسا ہوا تھا، جبکہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو خلیجی ممالک میں شاہانہ زندگی گزار رہی تھیں اور عام پاکستانی عوام بھوک سے نڈھال تھے۔
انہوں نے کہا’’ہماری پاکستان کی حکومت سے تعلقات بہت ہی اچھے تھے۔ اس وقت جنرل پرویز مشرف اقتدار میں تھے۔ اور دیکھیں، سچ بات تو یہ ہے کہ امریکا کو آمر پسند ہیں، کیونکہ پھر عوامی رائے یا میڈیا کی فکر نہیں رہتی۔ چنانچہ ہم نے مشرف کو عملاً خرید لیا تھا‘‘۔
جان کیریاکو نے بتایا کہ امریکا نے مشرف کی حکومت کو عسکری اور اقتصادی ترقی کے نام پر لاکھوں نہیں بلکہ ’’کروڑوں ڈالر‘‘ دیے۔
سابق سی آئی اے افسر نے کہا’’ہم نے فوجی امداد ہو یا ترقیاتی امداد، ہر مد میں کروڑوں ڈالر دیے۔ ہم مشرف سے باقاعدگی سے، ہفتے میں کئی بار ملاقات کرتے تھے۔ اور وہ ہمیں جو چاہیں کرنے کی اجازت دے دیتے تھے۔ ہاں، لیکن مشرف کو اپنے لوگوں کو بھی خوش رکھنا پڑتا تھا‘‘۔
جان کیریاکو نے مزید کہا کہ مشرف نے صرف فوج کو ’خوش رکھنے‘ پر توجہ دی اور امریکا کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کا دکھاوا کرتے ہوئے دراصل بھارت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو جاری رکھا۔
سی آئی اے کے سابق افسر کے بقول، ’’مشرف کو فوج کو خوش رکھنا تھا، اور فوج کو القاعدہ سے کوئی دلچسپی نہیں تھی، انہیں صرف بھارت سے غرض تھی۔ چنانچہ فوج اور بعض انتہا پسندوں کو خوش رکھنے کے لیے مشرف نے انہیں یہ دوہری زندگی جاری رکھنے کی اجازت دی … یعنی ایک طرف امریکا کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کا ڈھونگ، اور دوسری طرف بھارت کے خلاف دہشت گردی کو جاری رکھنا۔
(ندائے مشرق ڈیسک)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’این سی کے بیانات اور اقدامات نے ان کی منافقت بے نقاب کر دی‘

Next Post

قیدیوں کی کشمیر منتقلی ‘محبوبہ نے عدالت میں عرضی دائر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام

قیدیوں کی کشمیر منتقلی ‘محبوبہ نے عدالت میں عرضی دائر کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.