بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیرالہ: صدر جمہوریہ کاہیلی کاپٹر جزوی طورپر دھنس گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-23
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

پتھانامتھیٹا (کیرالہ)، 22 اکتوبر (یو این آئی) پرمادم اسٹیڈیم میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو لے کر اترنے والے ہیلی کاپٹر کے پہیے جزوی طور پر دھنس گئے لیکن محترمہ مرمو پہلے ہی بحفاظت اتر چکی تھیں۔
صدر جمہوریہ کی آمد سے چند گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم میں نیا ہیلی پیڈ تعمیر کیا گیا تھا۔ پولیس اور فائر عملہ نے ہیلی کاپٹر کو آگے دھکیل کر پہیوں کو نکالا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیلی پیڈ کی کنکریٹ کی سطح صدر کی آمد سے چند گھنٹے قبل مکمل کی گئی تھی نیز بارش اور مرطوب موسم کی وجہ سے یہ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہوسکا تھا۔ اس کے باوجود سکیورٹی اور گراؤنڈ کوآرڈینیشن ٹیموں نے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ لینڈنگ کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کے ٹائر نرم کنکریٹ میں دھنس گئے جس سے زمینی عملہ کو مداخلت کرنی پڑی۔ تاہم صدر کی حفاظت کو کوئی خطرہ پیدا نہیں ہو۔ اس واقعہ کو ایک سکیورٹی اور طریقہ کار کی ایک بڑی کوتاہی قرار دیا جا رہا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ محترمہ مرمو پہلے ہی ہیلی کاپٹر سے بحفاظت اتر چکی تھیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے دوران یہ مسئلہ درپیش ہوتا تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے تھے ۔ اصل منصوبہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو نیلاکل میں اتارنے کا تھا، لیکن موسمی حالات نے آخری لمحات میں ہیلی کاپٹر کو پریمادم کی طرف موڑ دیا گیا۔ عجلت میں بنایا گیا ہیلی پیڈ (جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا تھا) ہیلی کاپٹر کا وزن برداشت کرنے سے قاصر ثابت ہوا۔ اس واقعے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر کی واپسی کے سفر کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بجائے ، ہندوستانی فضائیہ نیلاکل سے ایک اور ہیلی کاپٹر تعینات کرے گی، جہاں مکمل ساختی اور حفاظتی جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔
صدر جمہوریہ آج صبح 8:40 بجے پرمادم پہنچیں۔ دیواسووم کے وزیر وی این واسوان، ایم پی اینٹو انٹونی، ایم ایل ایز کے یو۔ جنیش کمار اور پرمود نارائنن، ضلع کلکٹر ایس پریم کرشنن اور ضلع پولیس سربراہ آر آنند نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر بذریعہ سڑک پمپا روانہ ہوئیں، جہاں سے انہوں نے سبریمالا میں بھگوان آیپا مندر کی یاترا شروع کی۔
پمپا گنپتی مندر میں روایتی کیتونیرا (مقدس بنڈل باندھنا) کی رسم مندر کے پجاری وشنو نمبودیری اور شنکرن نمبودیری انجام دیں گے ۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے صدر کے ساتھ سبریمالا آنے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے ، لیکن کیتونیرا کی رسم ادا کرنے کے لیے وفد کے 50 ارکان کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
پوجا ارچنا کے بعد، محترمہ مرمو سنیدھانم انتظامی کمپلیکس کے اندر خصوصی طور پر تیار کردہ سویٹ میں دو گھنٹے آرام کریں گی۔ محترمہ مرمو دوپہر 3:10 بجے سنیدھانم سے روانہ ہوں گی اور نیلاکل سے 4:20 بجے ترواننت پورم واپس آ سکتی ہیں۔
نیلاکل ہیلی پیڈ کی مکمل حفاظتی جانچ کے بعد واپسی کے سفر کے لیے فضائیہ کی جانب سے ایک نیا ہیلی کاپٹر تعینات کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کے سبریمالا کے تاریخی دورے کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ پر سکیورٹی ماہرین اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ بہت سے لوگوں نے اسے ایک "سنگین کوتاہی” قرار دیا ہے جس نے مقامی حکام اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی میں واضح کوتاہیوں کو بے نقاب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات جلد شروع ہونے کی توقع ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی جو چھپاتے ہیں، ٹرمپ وہ ظاہر کر دیتے ہیں: کانگریس

Next Post

پوروانچل کے لوگوں کے لیے چھٹھ تہوار ثقافتی ورثے کی علامت : سرسا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
پوروانچل کے لوگوں کے لیے چھٹھ تہوار ثقافتی ورثے کی علامت : سرسا

پوروانچل کے لوگوں کے لیے چھٹھ تہوار ثقافتی ورثے کی علامت : سرسا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.