جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاستی درجہ بحال ہوتے ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کو ختم کیا جائے گا‘

کابینہ میں توسیع کا عمل ضمنی انتخابات کے بعد انجام دیا جائے گا‘سبھی وعدوں کو پورا کیا جائے گا :وزیراعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجہ بحال ہوتے ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کو ختم کیا جائے گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۸؍اکتوبر
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اْن کی حکومت جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہوتے ہی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو ختم کر دے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اس فیصلے کے لیے اسمبلی اجلاس کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ اسے آرڈیننس کے ذریعے منسوخ کرے گی۔
عمر عبداللہ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا’’جب ہم نے پارٹی کا منشور جاری کیا، تو میں نے واضح کیا تھا کہ بہت سے نکات اسی وقت پورے ہو سکتے ہیں جب ریاستی درجہ بحال ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ امن و قانون کی ذمہ داری لیفٹیننٹ گورنر کے دائرے میں آتی ہے۔ اس لیے میں ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ جیسے ہی ریاستی حیثیت بحال ہوگی، ہماری حکومت جموں و کشمیر سے پبلک سیفٹی ایکٹ کو ختم کر دے گی‘‘۔
عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ وہ ریاستی درجہ کی جلد بحالی کے لیے بی جے پی سے کسی قسم کا اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اْن کی جماعت ماضی کی ‘‘غلطیوں’’ کو دہرانا نہیں چاہتی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ریاستی درجہ کی بحالی بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے مشروط ہے، تو بی جے پی کو یہ بات ایمانداری سے عوام کے سامنے رکھنی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’اگر یہ سودا عوام کے ساتھ طے ہونا ہے، تو بی جے پی کو صاف کہنا چاہیے، کیونکہ بی جے پی نے نہ اپنے منشور میں اور نہ پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ میں کبھی یہ کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی بی جے پی کے جموں و کشمیر میں اقتدار میں آنے پر منحصر ہے‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا’’اگر واقعی ایسا ہے، تو بی جے پی کو صاف بتانا چاہیے کہ جب تک جموں و کشمیر میں غیر بی جے پی حکومت ہے، تب تک ریاستی درجہ نہیں ملے گا۔ پھر ہم خود فیصلہ کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے‘‘۔
این سی نائب صدر نے مزید کہا ’’بی جے پی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد یا سیاسی سمجھوتہ ناممکن ہے‘‘۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اْن کی پارٹی ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے بی جے پی سے ہاتھ ملائے گی، تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا’’نہیں، ہرگز نہیں‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر آج بھی ۲۰۱۵ میں پی ڈی پی،بی جے پی اتحاد کے مضر اثرات بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا’’ہم سب نے دیکھا کہ اْس غیر ضروری اتحاد نے جموں و کشمیر کو کتنا نقصان پہنچایا۔۲۰۱۵ میں پی ڈی پی اور بی جے پی کا ایک غیر فطری اتحاد وجود میں آیا تھا، اور آج تک ہم اس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ میں ایسی غلطی دہرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کا عمل ضمنی انتخابات کے بعد انجام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا’’یہ تاثر غلط ہے کہ جب تک کوئی شخص وزیر نہیں بنتا، وہ اپنے علاقے کے لیے کام نہیں کر سکتا۔ میں صرف گاندربل کا وزیر اعلیٰ نہیں، بلکہ پورے جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ اسی طرح، سکینہ بیگم صرف نورآباد کی وزیر نہیں بلکہ پوری ریاست کی خدمت کر رہی ہیں‘‘۔
این سی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ کابینہ میں چند مزید وزراء کو شامل کرنے کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا’’یہ معاملہ میری سرگرم غوروفکر میں ہے۔ جیسے ہی ضمنی انتخابات مکمل ہوں گے، ہم کابینہ میں توسیع کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے بجلی کے اسمارٹ میٹروں سے متعلق عوامی خدشات پر بھی وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے منشور میں کہیں بھی اسمارٹ میٹر ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا گیا۔ہم نے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو۲۰۰ مفت یونٹس فراہم کیے جائیں گے، لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب اسمارٹ میٹر نصب ہوں تاکہ صارفین کے بجلی کے استعمال کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ اگر میٹر نہیں ہوں گے تو وعدہ کیسے پورا ہو گا؟
عمرعبداللہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو بہتر بجلی فراہمی اور کم بل دینا ہے۔انہوں نے کہا’’غریب صارفین کے لوڈ کا درست اندازہ ہونے کے بعد ان کے بجلی بلوں میں واضح کمی آئی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ غریبوں کو مفت یونٹس ملیں، بل کم ہوں، اور بجلی کی فراہمی بہتر بنے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے منشور میں عوام سے جو وعدے کیے ہیں، وہ پانچ سالہ مدت کے دوران پورے کیے جائیں گے۔ان کے مطابق کچھ مشکلات ضرور ہیں، لیکن ہم نے جو وعدے کیے تھے، وہ سب اپنی مدت کے دوران پورے ہوں گے۔ چاہے وہ۱۲ گیس سلنڈر ہوں یا راشن کوٹے میں اضافہ، یہ سب منصوبے مرحلہ وار نافذ کیے جا رہے ہیں۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔انہوں نے کہا’’سیلاب کے دوران بھی ہم نے جلد از جلد بجلی بحال کی۔ ہمارا مقصد عوام کو بہتر سہولیات دینا ہے‘‘۔
ایک علیحدہ سوال کے جواب میں، عمر عبداللہ نے ریزرویشن کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ اس وقت تک اسے پبلک نہیں کیا جا سکتا جب تک لیفٹیننٹ گورنر اس کی منظوری نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ غیرقانونی ہوگا اگر ہم رپورٹ کو اس وقت ظاہر کریں جب وہ ابھی لیفٹیننٹ گورنر کے پاس بھی نہیں پہنچی۔ یہ ایک باقاعدہ عمل ہے، جو مکمل ہونے کے بعد ہی عوام کے سامنے آئے گا۔ کوئی چیز چھپائی نہیں جا رہی، صرف قانونی طریقہ کار کی پابندی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں کام نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا’’میں وہ آخری شخص ہوں جس پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ حکومتیں طریقہ ٔ کار کے تحت چلتی ہیں، کسی کے کہنے پر نہیں۔ جیسے ہی لیفٹیننٹ گورنر منظوری دیں گے، رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی‘‘۔
(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا نگروٹہ اور بڈگام نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے پر غور

Next Post

’جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائیگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائیگی‘

’جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائیگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.