جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حرکت میں برکت… ہے نا؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-10-19
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

اب ایسا بھی نہیں ہے کہ اپنے گورے گورے بانکے چھوے وزیر اعلیٰ ‘عمرعدباللہ جو کچھ بھی کہیں گے ہم اسی کو سچ مان کر چلیں گے… ایسا نہیں ہے… اور ایسا ہو بھی نہیں سکتا ہے ۔ان کی زبان میں کوئی جادو یا طلسم تھوڑی ہی ہے کہ… کہ یہ جھوٹ بھی کہیں اور ہم ان پر اعتبار بھی کریں… نہیں صاحب ایسا نہیں ہو سکتا ہے… ایسا نہیں ہو تا ہے ۔ اس لئے ہم ان کی بات کو حرف آخر نہیں سمجھتے ہیں اور… اوراس لئے بھی نہیں سمجھتے ہیں کیونکہ یہ جناب جو کہتے ہیںان کے کہنے اور ہونے میں فرق ہو تا ہے… کیوں ہو تا ہے‘ آپ وزیر اعلیٰ صاحب سے ہی پوچھ لیجئے ۔ یہ جناب خوش ہیں‘ اس بات کو لے کر خوش ہیں کہ انہوں نے در بار مو بحال کرکے ایک عدد انتخابی وعدہ پورا کیا… ہم اسے کوئی بڑی بات تو مانتے ہیں ہیں لیکن… لیکن اگر یہ جناب اس میں یا اسی میں خوش ہیں تو ایسا ہی سہی… لیکن صاحب ایک بات ہمیں بتائیے …یہ بات کہ وزیر اعلیٰ نے دربار مو کی بحالی کی فائل ایل جی صاحب کو منظوری کیلئے بھیج دی تھی… اُس ایل جی صاحب کے پاس جنہوں نے دربار مو کو ختم کیا… لیکن… لیکن اسی ایل جی صاحب نے عمرصاحب کے فیصلے کو قبولیت کا شرف بخشا اور… اور فائل کو منظوری دی… اور دربار مو بحال ہوا… تو صاحب اب آپ ہی بتائیے کہ… کہ آپ اسے کیا کہیں گے؟اگر ایل جی صاحب کو اپنی ٹانگ بیچ میں ڈالنی ہوتی… مداخلت کرتی ہوتی تو… تو صاحب کیا وہ اپنے ہی کئے ہوئے فیصلے کو رد کرتے… اس سے انحراف کرتے؟ نہیں… بالکل بھی نہیں … لیکن… لیکن کہتے ہیں نا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے… لوگوں کا کام ہے کہنا… اس لئے کوئی کچھ بھی کہے ہم تو صاحب اتنا ہی کہیں گے کہ اپنے وزیر اعلیٰ صاحب نے حرکت کی … دربار مو کے حوالے سے کوئی فیصلہ لیا… وہ فیصلہ جو ایل صاحب کے فیصلے کے بالکل برعکس تھا… خلاف تھا… لیکن پھر بھی ایل صاحب نے ان کے اس فیصلے کی لاج رکھی… وزیر اعلیٰ صاحب! کہتے ہیں حرکت میں برکت ہے… آپ حرکت تو کیجئے برکت خود بہ خود ہو گی…اگر آپ حرکت نہیں کریں گے‘ اپنا من نہیں بنا لیں گے کہ آپ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں تو … تو صاحب پھر برکت کی بھی امید نہ کیجئے… بالکل بھی نہ کیجئے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دربار مو کی بحالی: روایت یا غیر ضروری بوجھ؟

Next Post

پونچھ میں منشیات فروش گرفتار ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

پونچھ میں منشیات فروش گرفتار ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.