جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-18
in قومی خبریں
A A
یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی اور جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے ، لہٰذا تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمین کو گرفتار اور سخت سزا دی جانی چاہیے ۔
کانگریس نے کہا کہ حال ہی میں قومی راجدھانی میں ساؤتھ ایشین یونیورسٹی میں بھی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی طالبات زیر تعلیم ہیں اور ایسے ماحول سے وہ خوفزدہ ہو رہی ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کیے بغیر وطن واپس جا سکتی ہیں۔ اس لیے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔
کانگریس کی خواتین ونگ کی صدر الکا لامبا اور پارٹی کی طلبہ یونٹ انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (این ایس یو ائی) کے قومی صدر ورون چودھری نے جمعہ کے روز یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مدھیہ پردیش کے مندسور کے ایک سرکاری کالج سے بھی شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والے افراد نے طالبات کے کپڑے بدلتے وقت ویڈیو بنائی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس میں بی جے پی کی طلبہ یونٹ اے بی وی پی کے لوگ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک میں 2023 میں اے بی وی پی کے طالب علم رہنما، پرتیک گوڑا کو طالبات کے بے ہودہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کے معاملے میں پکڑا گیا تھا، لیکن مدھیہ پردیش کے واقعہ میں اے بی وی پی کی طرف سے خط لکھ کر ملزمین کا دفاع کیا جا رہا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما ملزمین کو کلین چٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ کالج کی پرنسپل نے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی ہے جس میں ABVP سے منسلک افراد ویڈیو بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ساؤتھ ایشین یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طالبات میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور ممکن ہے کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ اگر انتظامیہ سمجھتی ہے کہ ثبوت چھپا کر ملزم کو بچایا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس لڑائی کو ہر سطح پر لڑا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلامو ضلع میں الگ الگ حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد کی موت

Next Post

دھنتیرس اور دیوالی پر سونے اور چاندی کی خریداری پر آفروں کی بارش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
دھنتیرس اور دیوالی پر سونے اور چاندی کی خریداری پر آفروں کی بارش

دھنتیرس اور دیوالی پر سونے اور چاندی کی خریداری پر آفروں کی بارش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.