جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بدعنوانی کے الزام میں سزا یافتہ ملازمین پنشن کی بحالی کے حقدار نہیں: ہائی کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

بھونیشور، 16 اکتوبر (یو این آئی) اڈیشہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات میں قصوروار قرار دیے گئے سرکاری ملازمین اس وقت تک پنشن بحالی کے حقدار نہیں ہیں، جب تک کہ انہیں متعلقہ مقدمے میں عدالتِ عالیہ سے بری نہ کر دیا جائے ۔
جسٹس آر کے پٹنایک نے اپنے فیصلے میں کہا، ”جب کسی سرکاری ملازم کو بدعنوانی کے الزام میں مجرم قرار دیا جائے اور وہ سزا کے خلاف اپیل کرے ، تو صرف اپیل دائر کرنے سے وہ پنشن کی بحالی کا حقدار نہیں ہو جاتا ہے ۔”
انہوں نے مزید کہا کہ قواعد و ضوابط میں عدالتی کارروائی کی جو تعریف طے کی گئی ہے ، اس کے علاوہ کوئی دوسری تعبیر غیر منطقی ہوگی اور قانون کے مقصد کو بے معنی بنا دے گی۔
غور طلب ہے کہ درخواست گزاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی فوجداری اپیلوں کے فیصلے آ جانے تک انہیں عارضی پنشن بحالی کی اجازت دی جائے ۔
یہ درخواست گزار انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت مجرم قرار دئے گئے ہیں اور ان کی سزا کے خلاف اپیلیں عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔ عدالت نے اس بات کی جانچ کی کہ ایسے قصوروار افسران اپیلوں کے زیرِ التوا رہنے کے دوران پنشن کے مستحق ہیں یا نہیں؟ جانچ کے بعدعدالت نے واضح کیا کہ محض اپیل دائر کرنے اور سزا پر عمل درآمد رک جانے سے پنشن کی بحالی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
درخواست گزاروں کو 2017 سے پنشن نہیں ملی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پنشن کی بحالی ان کی اپیلوں کے فیصلے پر منحصر ہے ۔ اگر وہ چاہیں تو سزا کی معطلی کی درخواست دے سکتے ہیں، خاص طور پر جب عارضی پنشن 2017 میں ہی روک دی گئی تھی، لیکن چونکہ انہوں نے ایسا نہیں کیا، اس لیے اب وہ اس کے اہل نہیں ہیں۔
جسٹس پٹنایک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا، ”عدالت اس دلیل کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے کہ اپیلوں کا زیرِ التوا رہنا عدالتی کارروائی کے جاری رہنے کے مترادف ہے ۔”
آخر میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ حکومت کی جانب سے درخواست گزاروں کی عارضی پنشن روکنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوچین ایئرپورٹ پر دو کروڑ روپے کے ہیرے ضبط، مسافر گرفتار

Next Post

حیدرآباد:بی جے پی میں سٹی صدر کوپارٹی ٹکٹ دینے کی روایت برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post

حیدرآباد:بی جے پی میں سٹی صدر کوپارٹی ٹکٹ دینے کی روایت برقرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.