جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیراعظم مودی کا جمعرات کو دورہ اے پی۔کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اوربیشتر پراجکٹس قوم کے نام کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-16
in قومی خبریں
A A
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

حیدرآباد 15اکتوبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ
بنیاد رکھیں گے اور بیشتر پراجکٹس کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔
مودی اپنے دورہ کا آغاز سری سیلم کے بھرمارمبھاملکارجن سوامی ورلا دیواستھانم اور سری شیواجی اسپورتی کیندر سے کریں گے ۔ اس کے بعد وہ کرنول جائیں گے جہاں وہ 13,430 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پراجکٹس کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھیں گے اور جلسہ سے خطاب بھی کریں گے ۔
سری سیلم میں وزیر اعظم ملکارجن سوامی مندر میں پوجا ادا کریں گے ،وزیر اعظم سری شیواجی اسپورتی کیندرا کا بھی دورہ کریں گے جو ایک یادگاری کامپلکس ہے ۔ اس میں ایک گیان دھیان ہال شامل ہے جس کے چاروں کونوں پر پرتھاپ گڑھ، راج گڑھ، رائے گڑھ اور شیونری قلعوں کے ماڈل نصب ہیں۔ اس کے مرکز میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ ہے جو مراقبہ کی حالت میں دکھایا گیا ہے ۔ یہ مرکز سری شیواجی میموریل کمیٹی چلاتی ہے جو 1677 میں چھترپتی شیواجی کی اس مندر پر تاریخی آمد کی یاد میں قائم کی گئی تھی۔
کرنول میں وزیر اعظم مودی صنعت، پاور ٹرانسمیشن، سڑکوں، ریلوے ، دفاعی پیداوار اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے شعبوں میں تقریباً 13,430 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام کریں گے ۔ یہ پراجکٹس مرکزی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ آندھرا پردیش میں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کیا جائے ، صنعتی ترقی کو فروغ دیا جائے اور سماجی و معاشی ترقی کو تیز کیا جائے ۔
وزیر اعظم 2,880 کروڑ روپے کی لاگت سے کرنول III پولنگ اسٹیشن پر ٹرانسمیشن سسٹم پراجکٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ اس میں 765 کلو وولٹ ڈبل سرکٹ کرنول III پولنگ اسٹیشن تا چلکالوری پیٹ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شامل ہے ، اس سے 6,000 ایم وی اے کی اضافی ٹرانسفارمیشن صلاحیت پیدا ہوگی اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کی بڑی مقدار منتقل کی جا سکے گی۔
مودی کرنول میں اورواکل انڈسٹریل ایریا اور کڑپہ کے کوپرتی انڈسٹریل ایریا کے سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے ، جن پر جملہ 4,920 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ یہ جدید صنعتی مراکز نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ٹرسٹ اور آندھرا پردیش انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ ‘پلگ اینڈ پلے ‘ انفراسٹرکچر اور ‘واک ٹو ورک’ کے جدید نظریہ پر مبنی ہیں۔ ان سے 21,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور تقریباً ایک لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، جس سے رائلسیما علاقہ کی صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی۔
وزیر اعظم سباورم سے شیلا نگر تک چھ لین گرین فیلڈ ہائی وے کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے جس پر 960 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس پراجکٹ سے وشاکھاپٹنم میں ٹریفک دباؤ کم ہوگا اور تجارت و روزگار میں سہولت پیدا ہوگی۔
اس کے علاوہ تقریباً 1,140 کروڑ روپے کی لاگت سے 6سڑک کے پراجکٹس بھی افتتاح کے لئے تیار ہیں، جو سفر کے وقت میں کمی، حفاظت میں بہتری اور ریاست بھر میں رابطہ کو مضبوط کریں گے ۔
ریلوے کے شعبہ میں وزیر اعظم 1,200 کروڑ روپے سے زائد کے پراجکٹس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام کریں گے ۔ ان میں کوتاولسا۔وزیانگرم چوتھی ریلوے لائن، پندورتی تا سمہاچلم نارتھ کے درمیان ریلوے فلائی اوور کا سنگِ بنیا د بھی شامل ہے ۔
توانائی کے شعبہ میں مودی سریکاکلم۔انگل نیچرل گیس پائپ لائن کو قوم کے نام کریں گے ، جو گیل انڈیا لمیٹڈ نے 1,730 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی ہے ۔ یہ پائپ لائن آندھرا پردیش میں 124 کلومیٹر اور اوڈیشہ میں 298 کلومیٹر طویل ہے ۔
وزیر اعظم چتور میں انڈین آئیل کے 60 ہزار میٹرک ٹن فی سال کی گنجائش والے ایل پی جی بوتلنگ پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے جو 200 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے ۔ یہ پلانٹ آندھرا پردیش کے چار، تمل ناڈو کے دو اور کرناٹک کے ایک ضلع کے تقریباً 7.2 لاکھ صارفین کو گیس فراہم کرے گا۔
دفاعی پیداوار کے شعبہ کو مضبوط بنانے مودی نمالورو(ضلع کرشنا) میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے قائم کردہ 360 کروڑ روپے مالیت کے اڈوانسڈ نائٹ ویژن پراڈکٹس فیکٹری کا افتتاح بھی کریں گے ۔ یہ فیکٹری ہندوستانی مسلح افواج کے لئے جدید الکٹرو آپٹیکل نظام تیار کرے گی جس سے دفاعی خود انحصاری کو فروغ ملے گا اور مقامی سطح پر ہنر مند روزگار پیدا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گڈکری نے پڈوچیری میں 2000 کروڑ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

Next Post

سری لنکا کی وزیر اعظم آج تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
سری لنکا کی وزیر اعظم آج تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گی

سری لنکا کی وزیر اعظم آج تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.