جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اے پی کے کوناسیما ضلع کے املاپورم میں ویک اینڈ سائیکلنگ۔ صحت اور سکون کی نئی راہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-15
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

حیدرآباد 14اکتوبر(یواین آئی)آج کے مصروف اور دباؤ بھرے دور میں لوگ ذہنی و جسمانی طور پر تھکن کا شکار ہو رہے ہیں۔ کام کے بوجھ اور بے ترتیب طرزِ زندگی نے ان کی روزمرہ کی پرسکون زندگی چھین لی ہے ۔ ایسے میں بہت سے افراد اپنے تناؤ کو کم کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہی میں ایک رجحان املاپورم کے شہریوں میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے ویک اینڈ سائیکلنگ۔
کوناسیما ضلع کے املاپورم میں سرکاری ملازمین، تاجر اور ریٹائرڈ افراد نے ایک سائیکلنگ گروپ تشکیل دیا ہے ۔ یہ گروپ ہر اتوار اور تعطیل کے دن تقریباً 30 سے 40 کلومیٹر کا سفر سائیکلوں پر طے کرتا ہے ۔ ہر ہفتے ایک نیا راستہ منتخب کیا جاتا ہے ، جیسے املاپورم سے الورم، پاشری لپوڈی وغیرہ کے دیہی راستے ۔ وہ صبح سویرے نکلتے ہیں، قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور بعد میں واپس لوٹتے ہیں۔ عام دنوں میں یہی گروپ مقامی ایس کے بی آر کالج میں واک اور ورزش بھی کرتا ہے ۔
یہ گروپ فطرت کے قریب رہ کر ذہنی سکون حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس میں 40 سے 60 سال کی عمر کے افراد بھی شامل ہیں۔ سائیکلنگ کے دوران وہ دیہی علاقوں میں موجود پرانے ہوٹلوں میں روایتی ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، پندرہ منٹ آرام کر کے دوبارہ سفر شروع کرتے ہیں۔ راستے میں آنے والے قدرتی حسین مناظر کو موبائل کیمروں میں قید کرتے ہوئے یہ لوگ فطرت کی خاموشی میں آگے بڑھتے ہیں۔
گروپ کے ایک رکن ستیاناراینا راجو نے بتایا کہ وہ نیدونور کے رہنے والے ہیں اور املاپورم میں مقیم ہیں۔ انہوں نے تقریباً چار سال قبل چند دوستوں کے ساتھ تفریحی طور پر ویک اینڈ سائیکلنگ شروع کی تھی، جو اب روزمرہ کی عادت بن گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس عمل سے صحت میں واضح بہتری آئی ہے اور ایک نئی توانائی حاصل ہو رہی ہے ۔ گروپ کے دیگر اراکین بھی اسے جسمانی اور ذہنی فٹنس کے لیے مفید قرار دے رہے ہیں۔
سائیکلنگ کے فوائد سے واقف کرواتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سائیکلنگ سے جسم کے تمام اعضا متحرک رہتے ہیں۔
گھٹنوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑتا، جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بہترین ورزش ہے ۔
وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے ۔
ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔
دل کی خون رسانی بہتر ہوتی ہے اور قوتِ برداشت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
املاپورم کے یہ شہری مثال بن چکے ہیں کہ اگر ارادہ پختہ ہو تو مصروف زندگی میں بھی صحت، سکون اور خوشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایس ٹی شرح میں اضافے کے سبب کیرالہ میں لاٹری شعبے کو بڑا جھٹکا

Next Post

اے پی میں ڈرون سٹی، وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post

اے پی میں ڈرون سٹی، وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.