جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سابق سینئر افسر گوپی ناتھن کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) سینئر بیوروکریٹ اور شمال مشرقی علاقوں میں خدمات انجام دے چکے ، کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کے گوپی ناتھن پیر کے روز کانگریس میں شامل ہو گئے ۔
مسٹر گوپی ناتھن کانگریس کے جنرل سکریٹری کے . سی. وینوگوپال، کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ پون کھیڑا، اور رکن پارلیمان ششی کانت سینتھل کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، مسٹر گوپی ناتھن نے 2019 میں ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا، لیکن ان کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا گیا ہے ۔
مسٹر وینوگوپال نے انہیں کانگریس کا پٹکا پہناتے ہوئے تعارف کرایا اور کہا کہ "دلتوں اور سماج کے پسماندہ طبقوں کے لیے جذبہ رکھنے والے اور ہمیشہ انصاف و اتحاد کے لیے لڑنے والے نڈر بیوروکریٹس میں گوپی ناتھن کی شناخت ہے ۔”
مسٹر گوپی ناتھن کا کانگریس میں شامل ہونا ایک واضح پیغام ہے کہ یہی واحد پارٹی ہے جو انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور جس کا نظریہ بالکل واضح ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ مسٹر گوپی ناتھن کی پیدائش کیرالہ میں ہوئی اور انہوں نے شمال مشرقی علاقوں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں خدمات انجام دی ہیں۔
جو بیوروکریٹس انصاف اور پسماندہ طبقات کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، حکومت انہیں سزا دے رہی ہے ۔ یہ صورتحال ہریانہ اور مدھیہ پردیش دونوں جگہ صاف دیکھی جا سکتی ہے ، یہاں تک کہ ہندوستان کے چیف جسٹس بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اس تفرقہ انگیز ایجنڈے کے خلاف لڑنے کا یہی صحیح وقت ہے ، اسی لیے آج ان کا کانگریس میں شامل ہونا خوش آئند قدم ہے اور ہم دل سے ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد مسٹر گوپی ناتھن نے کہا کہ "میں نے 2019 میں نوکری سے استعفیٰ دیا، کیونکہ تب ہی مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ حکومت ملک کو جس سمت لے جا رہی ہے ، وہ راستہ غلط ہے ۔
مجھے یہ بھی علم تھا کہ اس ‘غلط’ کے خلاف لڑنا ہے ، اس فیصلے کے بعد میں ملک کے 80-90 اضلاع میں گیا، عوام سے ملاقات کی اور کئی رہنماؤں سے بات چیت کی، مجھے سمجھ آیا کہ صرف کانگریس ہی ملک کو صحیح سمت میں لے جا سکتی ہے ۔ ہم بہت عرصے بعد رعایا سے شہری بنے تھے ، کیونکہ ہمیں سوال کرنے کا حق حاصل ہے ۔ مگر ہم نے یہ بھی دیکھا کہ اس حکومت میں جو بھی سوال اٹھاتا ہے ، اسے غدار قرار دے دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ "مجھے اس فیصلے پر پہنچنے میں وقت لگا، لیکن خوشی ہے کہ آج میں کانگریس پارٹی سے جڑ چکا ہوں، اور جو بھی ذمہ داری مجھے دی جائے گی، میں اسے پوری ایمانداری سے نبھاؤں گا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

Next Post

ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے : جے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے : جے شنکر

ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے : جے شنکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.