جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

زمین، عیش و عشرت اور بدعنوانی کی پرتیں:کشمیر کے ایک پولیس انسپکٹر کی سلطنت کی کہانی

۳۲کنال زمین ‘ اوم پورہ میں محل نما مکان‘بینک کھاتوں میں ۴۸ لاکھ روپے جمع ‘ بچوں کی تعلیم پر لاکھوں روپے خرچ کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
زمین، عیش و عشرت اور بدعنوانی کی پرتیں:کشمیر کے ایک پولیس انسپکٹر کی سلطنت کی کہانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۱؍اکتوبر
جموں کشمیر اینٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) سرینگر نے ایک پولیس افسر کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات حاصل کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ضلع بڈگام میں واقع اس کے دو رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔
بیورو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی پورپشن بیورو پولیس اسٹیشن سری نگر نے ایک پولیس افسرجو ضلع پولیس دفتر بانڈی پورہ میں کیشئر کے بطور تعینات تھا، کے خلاف ناجائز ذرائع سے حاصل کر دہ غیر متناسب اثاثوں کے الزام میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۵/۲۰کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔
ملزم کی شناخت پیرزادہ مشکور احمد شاہ انسپکٹر (ایم) ولد پیر زادہ محمد اکبر شاہ ساکن جوالہ پورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں ایک خفیہ تصدیقی کارروائی کے بعد درج کیا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ افسر نے اپنی ملازمت کے دوران اپنے نام اور اپنے اہلخانہ کے نام پر معلوم آمدن سے کہیں زیادہ منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں حاصل کی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم اور اس کے اہلخانہ کے پاس ایسے کئی اثاثے ہیں جنہیں ان کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔
بیان کے مطابق شناخت شدہ اثاثوں میں ضلع بڈگام میں تقریباً ۳۲کنال۶مرلہ اراضی جس میں۱۷کنال ۱۴مرلہ اراضی شاہ پورہ واتھورہ میں ہے ، اومپورہ کالونی بڈگام میں واقع دو منزلہ عالی شان رہائشی مکان، مختلف بینک کھاتوں میں کل تقریباً۴۸لاکھ۲۶ہزار۳۶روپیوں کی رقم، ملزم اور اس کے اہلخانہ کے نام پر متعدد گاڑیاں، بچوں کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم پر تقریباً ۴۰لاکھ روپیوں کا خرچہ اور بیرون ملک سفر اور انشورنس پریمیمز پر بھاری اخراجات شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بینک ریکارڈ کے معائنے میں کئی مشکوک لین دین اور غیر واضح نقدی جمع ہونے کے شواہد ملے ہیں اور یہ بھی دیکھا گیا کہ ملزم اور اس کے اہلخانہ نے مختلف بینکوں میں متعدد بینک کائونٹ کھولے ہیں اور اس کے علاوہ متعدد غیر منقولہ جائیدادیں بھی اس کی اہلیہ اور بچوں کے نام پر حاصل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آمدنی اور اخراجات کے تقابلی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یکم جنوری۲۰۱۲سے۳۰جون۲۰۲۵تک کے عرصے میں ملزم کی معلوم آمدنی ان کے حاصل کردہ اثاثوں اورخرچ کی گئی رقم کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے بد عنوان اور غیر ایماندارانہ ذرائع سے ناجائز دولت حاصل کی ہے جو انسداد بد عنوانی ایکٹ۱۹۸۸(ترمیم شدہ ۲۰۱۸) کی متعلقہ دفعات کے تحت قابل سزا جرم ہے لہذا مذکورہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۲۰میں مذکورہ سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے فوراً بعد عدالتی حکم مورخہ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۵کی تعمیل میں ضلع بڈگام میں ملزم کے دو رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے

ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا آج سرینگر میں اجلاس ‘راجیہ سبھا اور اسمبلی ضمنی

Next Post

’اپنے کاریگر کو جانیے‘: جہلم کے کنارے کشمیر کے گمنام کاریگروں کو خراجِ تحسین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’اپنے کاریگر کو جانیے‘: جہلم کے کنارے کشمیر کے گمنام کاریگروں کو خراجِ تحسین

’اپنے کاریگر کو جانیے‘: جہلم کے کنارے کشمیر کے گمنام کاریگروں کو خراجِ تحسین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.