جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نتیا نند رائے نے چراغ پاسوان سے چوتھی بار ملاقات کی، لیکن سیٹوں کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in قومی خبریں
A A
نتیا نند رائے نے چراغ پاسوان سے چوتھی بار ملاقات کی، لیکن سیٹوں کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما نتیا نند رائے نے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان سے یہاں دو دنوں میں چوتھی بار ملاقات کی اور بہار اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں کئی ملاقاتوں کے بعد نشستوں کی تقسیم پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ مسٹر رائے جمعرات کو تین مرتبہ اور آج پھر مسٹر پاسوان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پرملنے گئے ۔ بی جے پی ہائی کمان نے مسٹر رائے کو مسٹر پاسوان کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔
مسٹر رائے سے ملاقات کے بعد مسٹر پاسوان نے نامہ نگاروں سے کہا، "بات چیت بہت مثبت رہی ہے ۔ معاملہ آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔ جلد ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون کس سیٹ سے الیکشن لڑے گا۔ ہمارا مقصد ہر چھوٹی چھوٹی بات پر تفصیل سے بات کرنا تھا تاکہ بعد میں اتحاد کے اندر کوئی تنازعہ یا اختلاف نہ ہو۔ یہ عمل اچھی طرح سے جاری ہے ۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کھڑے ہیں، وہاں انہیں اپنی ساکھ کی فکر نہیں ہے ۔
مسٹر رائے نے کہا کہ مسٹر پاسوان سے ملاقات بہت مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ ”سیٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے ”۔
مسٹر رائے کل صبح مسٹر پاسوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے گئے ، لیکن ان سے ملاقات نہ ہوسکی اور وہ ان کی والدہ سے ملاقات کے بعد واپس لوٹ گئے تھے ۔ اس دوران مسٹر پاسوان وزارت میں تھے ۔ اس کے کچھ دیر بعد مسٹر رائے دوبارپ ان کے یہاں گئے اور دونوں لیڈروں نے بات کی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر نے پارٹی کے بہار انچارج دھرمیندر پردھان سے براہ راست ملاقات کی اور بعد میں اسی شام دونوں رہنما مسٹر پاسوان سے ملنے گئے ۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی اے بہار میں جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کر سکتی ہے ۔
غور طلب ہے کہ مسٹر پاسوان سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناخوش ہیں۔ بی جے پی انہیں منانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر پاسوان 35-40 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، جب کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) انہیں صرف 22-24 سیٹیں دینے کو تیار ہے ۔ خاص طور پر بکھری، شاہ پور کمال، بیگوسرائے ریجن اور کھگڑیا میں کچھ نشستوں پر دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر ملکی سیاحوں کو لے کر کاشی پہنچی مہاراجہ ایکسپریس

Next Post

جنک پوری کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت پرعزم: سود

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
جنک پوری کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت پرعزم: سود

جنک پوری کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت پرعزم: سود

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.