ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کوکرناگ میں انسداد دہشت گرد آپریشن کے دوران ۲فوجی لاپتہ

علاقے میں تلاش جاری/راجوری اور ادھم پور میںدہشت گرد مخالف آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کوکرناگ میں انسداد دہشت گرد آپریشن کے دوران ۲فوجی لاپتہ

search army missing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر/۸؍اکتوبر
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سب ڈویژن کے گڈول علاقے میں دو فوجی پیر کے روز سے لاپتہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اہلکاروں کا ڈیوٹی کے دوران رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد فوراً سرچ اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خراب موسم اور مشکل پہاڑی راستوں کی وجہ سے فوجی راستہ بھٹک گئے ہوں گے ۔ علاقے میں فوج اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں دن بھر مختلف دشوار گزار مقامات پر تلاش کر رہی ہیں تاکہ فوجیوں کو جلد از جلد محفوظ بازیاب کیا جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق، دونوں فوجی پیر کے روز لاپتہ ہوئے اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ سرچ آپریشن میں فوجی دستے کے علاوہ مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں، اور علاقے کے مکینوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ تلاش کے دوران محتاط رہیں اور علاقے میں غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔
دفاعی ذرائع نے کہا ہے کہ تلاش جاری ہے اور تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ فوجیوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
دریں اثنا جموں کے ضلع راجوری میں بدھ کو تلاشی آپریشدن جاری رہا، تاہم پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی مختصر فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری ضلع کے گاؤں ڈھار سکھری میں بدھ کے روز سرچ آپریشن جاری رہا، جہاں منگل کی شام پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں مزید فورسز پہنچا دی گئی ہیں اور بدھ کی صبح تک علاقے میں کسی بھی طرح کی فائرنگ نہیں ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج، نیم فوجی دستے اور پولیس کے اہلکار علاقے میں محاصرہ برقرار رکھنے کے لیے پہنچ گئے تاکہ دہشت گرد رات کے دوران فرار نہ ہو سکیں۔ سینئر افسران بھی موقع پر موجود ہیں اور مقامی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں جب تک علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر نہیں کیا جاتا۔
اسی دوران، بدھ کو ادھمپور ضلع کے بسنت گڑھ کے ڈھارنی ٹاپ علاقے میں بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب مقامی لوگوں نے تین مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع دی۔ بسنت گڑھ کے جنگلات میں پہلے بھی دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہاں متعدد آپریشنز اور ماضی میں فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ۲۶جون کو بسنت گڑھ میں دہشت گردوں کے ایک بڑے کمانڈر، حیدر المعروف مولوی، کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز پورے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں، ان کے اوورگراؤنڈ ورکرز اور حامیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے ۔ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اضافی نگرانی کی وجہ سے ایل او سی پر دراندازی میں کمی آئی ہے :آئی جی

Next Post

ممبئی حملے:’کانگریس عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
ممبئی حملے:’کانگریس عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی‘

ممبئی حملے:’کانگریس عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.