بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آپریشن سندور اتحاد اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی قوت کا زبردست مظاہرہ :مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی/۷؍اکتوبر
صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی مفادات اور مقاصد کسی بھی قوم کے سلامتی کے ڈھانچے کی بنیاد ہیں ۔ تاہم ، عالمگیر اقدار ہمارے قومی مفادات کے تعلق سے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں ۔ ’’ہندوستانی روایت نے ہمیشہ پوری انسانیت کو ایک خاندان کے طور پر دیکھا ہے ۔ عالمی بھائی چارہ اور امن ہمارے عقیدے کے موضوع رہے ہیں ۔ البتہ ہم نے انسانیت اور ہماری قوم کے لیے نقصان دہ قوتوں کو شکست دینے کی غرض سے جنگ کیلئے تیار رہنے کو بھی اہمیت دی ہے‘‘ ۔
خیال رہے کہ ۶۵ویں نیشنل ڈیفنس کالج کورس کے فیکلٹی اور کورس اراکین نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے’آپریشن سندور‘کے دوران اتحاد اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ فوج کی تینوں شاخوں کے ذریعہ درست ردعمل کے نتیجے میں موثر ہم آہنگی پیدا ہوئی ۔ان کاکہنا تھا’’ لائن آف کنٹرول کے پار اور سرحد کے پار علاقوں کے اندر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کی کامیاب مہم کے پیچھے یہی ہم آہنگی کارفرمارتھی ‘‘۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مشترکہ اندازکو فروغ دینے کا عمل فوجی امور کے محکمے کی تشکیل کے ساتھ شروع ہوا، جس کے سکریٹری چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈز اور انٹیگریٹڈ بیٹل گروپس کے قیام کے ذریعے افواج کی تنظیم نو کی کوششیں جاری ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول اور سلامتی کے تناظر میں متحرک ردعمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان مسلح افواج کو تکنیکی طور پر جدید ، کثیر جہتی مربوط کارروائیوں کے قابل جنگی دستے میں تبدیل کرنے کے عمل میں مصروف ہے ۔
صدر جمہوریہ نے اس بین الاقوامی پروگرام کے انعقاد کیلئے نیشنل ڈیفنس کالج آف انڈیا کی ستائش کی ، جو سیکھنے کا ایک معیار بن گیا ہے ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام سلامتی سے متعلق قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں بہتر افہام و تفہیم ، باہمی تعاون اور مناسب روابط کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیپر ماشی کی مصنوعات اب شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی استعمال ہورہی ہیں ’

Next Post

وزیر اعلیٰ کا کیپکس بجٹ اور سی ڈِی ایف کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
وزیر اعلیٰ کا کیپکس بجٹ اور سی ڈِی ایف کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیر اعلیٰ کا کیپکس بجٹ اور سی ڈِی ایف کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.