جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت اپنے شہریوں اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر سرحد پار کرے گا:وزیرِ دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-03
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۳؍ اکتوبر
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ۲۰۱۶ کی سرجیکل اسٹرائیک،۲۰۱۹ کی بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک اور حالیہ آپریشن سندور کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک اپنے شہریوں کے تحفظ اور قومی وحدت و سالمیت کے دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، کسی بھی سرحد کو پار کر سکتا ہے۔
یہ بات راج ناتھ نے حیدر آباد میں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او) کے زیر اہتمام ’جیتو کنیکٹ‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں معصوم لوگوں کو صرف ان کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، لیکن بھارت نے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی میں مذہب نہیں دیکھا۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا’’ہماری حکومت نے صرف دہشت گرد مراکز کو نشانہ بنایا تاکہ پہلگام حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جا سکے۔ ہم نے کبھی کسی فوجی یا سول تنصیب پر حملہ نہیں کیا۔ اگر ہم چاہتے تو ایسا پہلے بھی کر سکتے تھے، مگر ہم نے ایسا نہیں کیا‘‘۔
وزیرِ دفاع کے مطابق مرکزی حکومت کی توجہ فوجی اور معاشی طاقت کو بڑھانے پر ہے، مگر اس کا مقصد غلبہ حاصل کرنا نہیں بلکہ ان اقدار کا تحفظ ہے جو مذہب، ایمان اور انسانی اصولوں میں مضمر ہیں اور جو بھگوان مہاویر کی تعلیمات میں جھلکتے ہیں۔
راج ناتھ نے کہا’’جب بات بھارت کے وقار اور عظمت کی آتی ہے تو ہم نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ چاہے ۲۰۱۶ کی سرجیکل اسٹرائیک ہو‘۲۰۱۹ کی ایئر اسٹرائیک یا۲۰۲۵ کا آپریشن سندور …ہم نے ثابت کیا کہ بھارت اپنی وحدت، سالمیت اور ہر شہری کی جان کے تحفظ کے لیے جب ضرورت پڑے، ہر سرحد پار کرے گا‘‘۔
دفاعی برآمدات کے بارے میں بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جب این ڈی اے حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو ملک کی دفاعی برآمدات تقریباً ۶۰۰ کروڑ روپے تھیں، جو اب بڑھ کر۲۴ ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہیں۔انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ ۲۰۲۹ تک یہ رقم ۵۰ ہزار کروڑ روپے سے اوپر پہنچ جائے گی۔
خود انحصاری کی سمت میں تیز رفتار پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک پر انحصار مسلسل کم ہو رہا ہے۔حکومت نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ۹۷لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ خریدنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔
وزیر دفاع نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نعروں ’لوکل فار گلوبل‘ اور’ووکل فار لوکل‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’آج ملک کھلونوں سے لے کر ٹینک تک، ہر طرح کی اشیاء خود تیار کر رہا ہے۔ بھارت تیزی سے دنیا کا مینوفیکچرنگ حب بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب بھارت دنیا کی فیکٹری کے طور پر ابھرے گا‘‘۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ۲۰۳۰ تک بھارت تیسری بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے، جس کا متوقع جی ڈی پی ۳ء۷ کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے جین برادری کی قومی ترقی میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا’’اگرچہ جین برادری ملک کی کل آبادی کا صرف۵ء۰ فیصد ہے، مگر ان کے ٹیکسوں کا حصہ مجموعی ٹیکس وصولیوں کا تقریباً ۲۴ فیصد ہے‘‘۔
وزیر دفاع نے مزید کہا’’چاہے فارما، ایوی ایشن یا تعلیم کا شعبہ ہو، جین برادری نظم و ضبط اور اقدار پر مبنی طرزِ زندگی کی بدولت ہمیشہ آگے رہی ہے‘‘۔
تقریب میں مرکزی وزیر برائے کوئلہ جی کشن ریڈی، تلنگانہ کے وزیر برائے صنعت و آئی ٹی ڈی سریدھر بابو اور ریاستی بی جے پی صدر این رام چندر راؤ بھی شریک ہوئے۔ (ایجنسیاں)ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری

Next Post

مسلح افواج کی پاکستان کو سخت وارننگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
مسلح افواج کی پاکستان کو سخت وارننگ

مسلح افواج کی پاکستان کو سخت وارننگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.