جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی جموں کشمیر لے لوگوں کو بنیادی حق ہے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in اہم ترین
A A
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

گاندربل/۲۹ ستمبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی عوام کا بنیادی حق ہے اور نئی دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید عوام کے صبر کا امتحان نہ لے۔
گاندربل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال کو نظرانداز کیا گیا تو یہ لداخ جیسی بدامنی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہاں کی صورتحال لمحوں میں بدل سکتی ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ یہ اس سطح تک پہنچے جیسا کہ ہم لداخ میں دیکھ رہے ہیں۔ ریاستی درجہ ہمارا حق ہے۔ لداخ کے عوام نے یونین ٹریٹری کا درجہ مانگا تھا لیکن اس سے ان کی زندگیاں بہتر نہیں ہوئیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہاں معصوم لوگ متاثر ہوں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ حکومت ہند پہلے ہی ریاستی درجہ بحال کرنے کا عہد کر چکی ہے اور اس کی یقین دہانی سپریم کورٹ کے سامنے بھی دی گئی ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا’’حلقہ بندی اور انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اب صرف ریاستی درجہ کی بحالی باقی ہے۔ عوام نے اب تک غیر معمولی صبر کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وعدہ پورا کیا جائے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے لداخ کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ یونین ٹریٹری کے مطالبے کے نتائج منفی ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم ہمیشہ لداخ کے عوام کو بتاتے رہے کہ جس چیز کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں، وہ ان کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔ افسوس کہ نئی صورتِ حال میں ان کی زندگیاں بہتر نہیں ہوئیں‘‘۔
عمرعبداللہ کے یہ ریمارکس ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب جموں و کشمیر کی سیاسی حلقوں میں ریاستی درجہ کی بحالی کے اعلان کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اپوزیشن رہنما اور سول سوسائٹی بار بار فوری ٹائم لائن کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ طویل مرکزی حکمرانی نے احتساب کے عمل کو متاثر کیا ہے اور عوام کو بے اختیار کر دیا ہے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے تحمل اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا’’ہم اس مسئلے کو پرامن طریقے سے اٹھائیں گے۔ ہمارا مطالبہ جائز اور آئینی ہے اور اس کا احترام ہونا چاہیے۔ندائے مشرق خبر‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی پی کشمیر کا وادی کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی آبی ذخائر کے کناروں پر قبضوں کیخلاف کارروائی کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

لیفٹیننٹ گورنر کی آبی ذخائر کے کناروں پر قبضوں کیخلاف کارروائی کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.