جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںاگلے۰۱دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ متوقع‘سرینگر جموں شاہراہ کھلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-27
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۶۲ستمبر

            محکمہ موسمیات نے اگلے۰۱دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔

            کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

            موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۷۲ سے۰۳ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں یکم اکتوبر سے۵اکتوبر تک بھی موسم کی کم وبیش یہی صورتحال رہ سکتی ہے ۔

            ان کا کہنا ہے کہ بعد میں۶سے۸اکتوبر تک جموں و کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔

            ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۹۲ستمبر سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کٹائی اور دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

            دریں اثنا وادی میں جمعرات کی شام کو تیز ہواﺅں کے بعد جمعہ کو صبح سے موسم خشک رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی اور اس دوران دیہی علاقوں میں کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور دوسرے کاموں میں مصروف عمل دیکھا گیا۔

            ادھروادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی۰۷۲کلو میٹر طویل سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کو چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو اودھم پور سے سرینگر آنے کی اجازت ہے ۔

            حکام نے بتایا کہ کسی بھی چھوٹی گاڑی کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

            ادھر وادی کو جموں صوبے کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے ۔

            ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعہ کو چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو ٹریفک کنٹرول روم کی اجازت کے بعد اودھم پور سے سری نگر جانے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی چھوٹی گاڑی کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

            لوگوں سے لین ڈسپلن کا خیال رکھنے اور اوو ٹیکنگ کرنے سے پرہیز کرنے کو کہا گیا ہے ۔

            حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کو دوطرفہ چلنے کی اجازت ہے تاہم اس روڈ پر کسی بھی بڑی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہ سرینگر، لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر بھی ٹریفک حسب ایڈوائزری جاری ہے ۔

ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لہیہ:سونم وانگچک سخت گیر قانون،نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

Next Post

مزید ۲۱ سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

مزید ۲۱ سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.