بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلگام حملہ: کشمیری سیاحت اور معیشت پر کاری ضرب:فاروق

’مقصد کشمیر کی شبیہ کو خراب کرکے یہاں کے امن کو نقصان پہنچانا تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

پہلگام/۱۳ ستمبر
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلگام میں پیش آیا حالیہ دہشت گردانہ حملہ کشمیری سیاحت اور معیشت کیلئے کاری ضرب ہے، جس کے منفی اثرات طویل عرصے تک محسوس کئے جا سکتے ہیں۔
این سی صدر نے کہا کہ وادی کی معیشت بڑی حد تک سیاحت پر منحصر ہے اور ایسے واقعات کشمیری عوام کی روزی روٹی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
ہفتہ کو پہلگام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر حملے کا مقصد کشمیر کی شبیہ کو خراب کرنا اور یہاں امن قائم ہونے کے تاثر کو نقصان پہنچانا تھا۔
این سی صدر نے کہا ’’یہ واقعہ ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی پر حملہ ہے۔ پہلگام اور دیگر سیاحتی مقامات پر لاکھوں لوگ اپنی روزی روٹی کماتے ہیں، اور دشمن انہی کو نشانہ بنا رہا ہے‘‘۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حکومت اور سماج کے تمام طبقوں کو متحد ہو کر اس صنعت کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ سیاحوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو سکے۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت شعبہ سیاحت کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے اور سیاحوں کو واپس کشمیر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عمر عبداللہ ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
این سی صدر کا کہنا تھا’’جو یہاں گالف ٹورنامنٹ ہے اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ سیاحوں کو یہ بتایا جائے کہ یہاں حالات ٹھیک ہیں، اور سیاحوں کو یہاں آنا چاہئے ‘‘۔
رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا’’ان کی بھی غلطی ہے انہوں نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں نے وزیر اعظم صاحب اور وزیر داخلہ صاحب سے بات کی کہ ملک صاحب پر عائد پی ایس اے کو واپس لیا جائے ، معراج ملک کو بھی اپنے الفاظ واپس لینے چاہئے ، یہ مسئلے کو سلجھانے کا سب سے بہترین حل ہے ، طاقت کا استعمال ضروری نہیں تھا، بلکہ ہمدردی اور پیار کی ضرورت تھی‘‘۔
معاشرے میں پھیل رہی منیشات کی وبا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس وبا کے خاتمے کئے صرف حکومت نہیں بلکہ لوگوں کو بھی سامنے آنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش بھی ہمارے ہی لوگ ہیں ہمیں ان پر نظر رکھنی چاہئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی بھی اسی تناظر میں ضروری ہے تاکہ کشمیری عوام اپنے فیصلے خود لے سکیں اور سیاحت سمیت معیشت کے دیگر شعبوں کو بہتر خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
این سی صدر نے کہا ’’ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا، اور وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر ایک بار پھر خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔ایجنسیز‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ڈوڈہ ضلع میں اجتماعات پر پابندیاں بدستور نافذ رہیں گی‘

Next Post

مودی حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے‘’

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
مودی حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے‘’

مودی حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے‘’

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.