بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے‘’

متاثرین کی راحت رسانی و بازآبادکاری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی:مرکزی وزیر مملکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in اہم ترین
A A
مودی حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے‘’
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’وزیر اعظم کی ہدایت پروزرا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ زمینی سطح پر صورتحال کو سمجھا جا سکے‘

سرینگر/۱۳ستمبر
مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم، نیموبین جینتی بھائی بمبھانیہ نے ہفتے کے روز کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی راحت رسانی و بازآبادکاری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وزیر نے جموں ڈویڑن کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن نئی بستی کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے اکھنور کے پَرگوال کے سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں عوامی املاک اور تجارتی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا’’مودی حکومت سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور عوامی مشکلات سے بخوبی واقف ہے۔ اس کڑے وقت میں حکومت جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے‘‘۔
بمبھانیہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر مرکزی وزرا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ زمینی سطح پر صورتحال کو سمجھا جا سکے اور متاثرین کی بروقت بازآبادکاری یقینی بنائی جا سکے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ لوگوں کی توقعات اور اعتماد مودی حکومت سے وابستہ ہیں اور حکومت ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی۔
پَرگوال کے عوام کے حوصلے اور ہمت کو سراہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ سرحدی علاقہ دوہری مشکلات سے دوچار ہے، ایک طرف سرحد پار سے گولہ باری اور دوسری طرف دریائے چناب کی وجہ سے بار بار آنے والے سیلاب۔ ’’لیکن عوام کے عزم اور حکومت پر بھروسے نے انہیں ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔
انہوں نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کی بھی ستائش کی جو دن رات اپنی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور مشکل حالات کے باوجود علاقے میں معمولاتِ زندگی بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے، کھیت برباد ہوئے، مکانات اور دکانیں بہہ گئیں اور پلوں و سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس آفت نے نہ صرف عام عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے بلکہ حکومت کے لیے بھی ایک بڑا امتحان کھڑا کر دیا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم آئندہ کچھ دنوں میں جموں کشمیر کا دورہ کریں گے اور سیلاب کے بعد کی صورتحال اور راحتی اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔
دو ہفتے قبل وزیر داخلہ ‘ امت شاہ نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور متاثرین سے بھی بات کی تھی ۔ انہوں نے مرکز کی جانب سے باز آباد کاری اور بحالی کے اقدامات کیلئے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی تھی ۔(ندائے مشرق ڈیسک)

 

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملہ: کشمیری سیاحت اور معیشت پر کاری ضرب:فاروق

Next Post

اس وقت جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنا کسی ڈراؤنے خواب جیسا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

اس وقت جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنا کسی ڈراؤنے خواب جیسا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.