پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آن لائن فراڈ کرنے والے میاں – بیوی دہلی سے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) چنئی سائبر کرائم پولیس کی اطلاع پر دہلی پولس کی کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے ۔ الزام ہے کہ دونوں نے مل کر تقریباً 1.79 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی تھی۔
کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر سنجیو کمار یادو نے بتایا کہ 9 ستمبر کو چنئی سائبر کرائم پولیس کی ٹیم دہلی میں اے ای سی کرائم برانچ کے دفتر پہنچی اور مدد کی اپیل کی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم جوڑے رنجنا موریہ اور شیوانند موریہ کے نام سے وہ بینک اکاؤنٹ چل رہا تھا جس میں ٹھگی کی رقم جمع کی گئی تھی۔ دونوں کے خلاف اشوک نگر، چنئی پولس تھانے میں معاملہ درج تھا اور وہ کافی عرصے سے مطلوب تھے ۔
کیس کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم کی قیادت انسپکٹر دلیپ کمار کر رہے تھے ، جبکہ اے سی پی پنکج اروڑہ کی نگرانی میں دہلی اور تمل ناڈو پولیس نے مشترکہ طور پر اس جگہ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دونوں ملزمان کو ان کے گھر اور کام کی جگہ سے گرفتار کیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے بتایا کہ میرٹھ کا رہنے والا عمران نامی شخص ان کا جاننے والا ہے ۔ اس کی درخواست پر رنجنا موریہ کا بینک اکاؤنٹ دستیاب کرایا گیا۔ عمران نے اس اکاونٹ میں پانچ لاکھ روپے جمع کرائے جو نکال کر اسے دے دیے گئے ۔ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے عوض ملزم جوڑے کو ایک لاکھ روپے ملے ۔ پولیس نے عمران کی تلاش میں میرٹھ میں بھی چھاپہ مارا، لیکن وہ فرار ہوگیا۔
ملزمین کی شناخت رنجنا موریہ اور شیوانند موریہ کے طور پر ہوئی ہے جو جھروڈا کے رہنے والے ہیں۔ رنجنا بنیادی طورپر حیدرآباد کی رہائشی ہے اور اس نے 12ویں تک تعلیم حاصل کی ہے جب کہ شیوانند کا تعلق اتر پردیش سے ہے ۔
گرفتار دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں چنئی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے 12 ستمبر تک ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں چار غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا

Next Post

سپریم کورٹ کا رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی عرضی پر سماعت سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
سپریم کورٹ کا رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی عرضی پر سماعت سے انکار

سپریم کورٹ کا رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی عرضی پر سماعت سے انکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.