جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-26
in کھیل
A A
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ النصر کی جانب سے سعودی سپرکپ کے فائنل میچ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الاہلی کے خلاف گول کیا، وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے تاہم انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا یہ النصرکلب کے لیے 100واں گول تھا۔ اس طرح رونالڈو نے 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اُنہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں۔ واضح رہے کہ رونالڈو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والےکھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کر رکھے ہیں۔
بی سی سی آئی پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات سے گریز کرے:گوگوئی
گوہاٹی، 25 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور آسام کانگریس کے سربراہ گورو گوگوئی نے بی سی سی آئی پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت تک پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات سے بچنے کے لیے واضح موقف اختیار کرے جب تک کہ حالات سازگار اور ملک کے مفاد میں نہ ہوں۔
گوگوئی نے یہ بات بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا کو ایک خط میں پاکستان کے خلاف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے میچوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
گوگوئی نے بی سی سی آئی سکریٹری کو تحریر کردہ اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے خلاف میچوں میں شرکت کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں۔ جب کہ کرکٹ ہمیشہ سے ایک ایسا کھیل رہا ہے جو لوگوں میں خوشی لاتا ہےموجودہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے تناظر میں اس طرح کے تعلقات کو قومی مفاد پر ترجیح نہیں دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار کشیدگی اب بھی برقرار ہے اور ہم سب اپنی مسلح افواج کی قربانیوں سے واقف ہیں۔ایسے حالات میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلنا قومی مفاد کے منافی نظر آتا ہے۔۔ یہاں تک کہ ہمارے معزز وزیر اعظم نے بھی کہا کہ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ اس مرحلے پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات قائم کرنا ایک پیغام دیتا ہے جو کہ ملک کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ "موجودہ حالات میں کرکٹ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے سے سیکورٹی اور سفارت کاری کے حوالے سے ہمارے قومی خدشات کی سنجیدگی کم ہو سکتی ہے۔انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی مصروفیات سے بچنے کے لیے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے جب تک کہ حالات سازگار اور ملک کے مفاد نہ ہوں۔گوگوئی نے مزید کہا، "عالمی فورمز اور دو طرفہ تعلقات میں ہندوستان کا موقف اتحاد، طاقت اور ہماری خودمختاری اور سلامتی کے لیے اعلیٰ ترین احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کی لیجنڈ کھلاڑی وین نیکرک کی ٹیم میں واپسی

Next Post

شکیب الحسن ٹی20 میں 500 وکٹیں لینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
شکیب الحسن ٹی20 میں 500 وکٹیں لینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

شکیب الحسن ٹی20 میں 500 وکٹیں لینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.