جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجیہ سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (ترمیمی) بل اتفاق رائے سے منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in قومی خبریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی)راجیہ سبھا نے آسام کی راجدھانی گوہاٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)قائم کرنے سے متعلق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(ترمیمی) بل 2025 کو بدھ کے روز اپوزیشن کے واک آؤٹ کے دوران اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ اس سے پہلے لوک سبھا نے بھی اس بل کو منظور دے دی تھی، جس کے بعد مذکورہ بل پارلیمنٹ میں منظور کرلیا گیا۔
اپوزیشن کے ارکان نے بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظر ثانی کے موضوع پر بحث کرانے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کر دیے جانے پر انہوں نے شدید ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس وجہ سے اجلاس کو دو بار ملتوی کرنا پڑا۔
نائب چیئرمین بھونیشور کلیتَا نے دوپہر دو بجے اجلاس شروع کیا اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان سے بل پر بحث اور منظوری کے لیے کہا۔ جیسے ہی وزیر موصوف نے اپنی تقریر شروع کی، اپوزیشن نے دوبارہ ووٹر فہرست کے مسئلے پر بحثکا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھڑگے کو بھی اس موضوع پر اظہار خیال کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
بل پر مختصر بحث اور وزیر تعلیم کے جواب کے بعد اسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
بل کے اہم نکات میں گوہاٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے قیام سے متعلق شق شامل ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بورڈ آف گورنرزکے قیام تک اس کا کا م کاج مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شخصیت سنبھالے گی ۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی مجموعی لاگت تقریباً 5500 کروڑ روپے ہوگی۔

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر نریش نے ریکھا گپتا پر حملے کی مذمت کی

Next Post

حکومت نے مہاراشٹر کے انتخابات کا غلط ڈیٹا شیئر کرنے پر سی ایس ڈی ایس کو نوٹس جاری کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
حکومت نے مہاراشٹر کے انتخابات کا غلط ڈیٹا شیئر کرنے پر سی ایس ڈی ایس کو نوٹس جاری کیا

حکومت نے مہاراشٹر کے انتخابات کا غلط ڈیٹا شیئر کرنے پر سی ایس ڈی ایس کو نوٹس جاری کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.