بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شبھمن گل نے لمبی چھلانگ لگائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in کھیل
A A
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ممبئی، 20 اگست (یو این آئی )ایشیا کپ کے لیے نائب کپتان مقرر ہونے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس بلے باز نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔وہ تیزی سے کرکِٹ کی افق پر ابھرتے ستارے بن گئے ہیں۔وہ لمبی اننگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ جدید کرکٹ کے تیز رفتار تقاضوں کو بھی پورا کرتے ہیںأ جب ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تو چیف سلیکٹر اجیت اگرکر سے پوچھا گیا کہ کیا تمام فارمیٹس کے کپتان کے طور پر شبھمن گل کی تاجپوشی شروع ہو گئی ہے؟ پریس کانفرنس میں اگرکر کے ساتھ سوریہ کمار یادو کی موجودگی میں یہ سوال تھوڑا عجیب سا لگتا تھا، لیکن پھر ایسا لگتا ہے کہ یہ حقیقت ہے ۔ہندوستانی کرکٹ میں گل دور کا آغاز اچھا اور بجا طور پر ہو گیا ہے، بے شک وہ اس وقت ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں نائب کپتان ہیں۔
ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے اس نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ہمیں اس میں قائدانہ خوبیاں نظر آتی ہیں، اور انگلینڈ میں اس کی کارکردگی ہماری توقع کے مطابق تھی، اس نے ہماری تمام توقعات سے بھی بہتر کارکردگی پیش کی ہے، ایک کپتان کے طور پر جب شدید دباؤ میں ہوں ، اس کے باوجود جس طرح سے اپنے بلے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ بڑی علامت ہے۔انہون نے شاٹ سلیکشن ،مستقل مزاجی اور ٹیمپرامنٹ سے اپنے کھیل کو نئی جہت دی ۔
شبھمن گل نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل کھیلا تھا (جولائی 2024 میں سری لنکا میں) اور (19 اگست) کو سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ سے چند گھنٹے قبل تک ایسا لگتا تھا کہ وہ ایشیا کپ میں نہیں کھیلیں گے۔ پھر بھی وہ ٹیم کے نائب کپتان ہیں، سوریہ کمار کے بعد ٹیم کے دوسرے اہم ترین رکن ہیں، اور ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں جو اہم فیصلے لیں گے۔
اب یہ یقینی لگتا ہے کہ گِل ٹاپ آرڈر نمبر 1، نمبر 2 یا نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے – سنجو سیمسن (ابھیشیک شرما کے ساتھ موجودہ T20I اوپنر) اور تلک ورما (نمبر 3 پر بلے بازی) کی پوزیشن خطرے میں ڈالیں گے۔ اگرکر نے اشارہ تو د دیا ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا آئی پی ایل میں اپنی فرنچائز کے لیے اوپننگ کرنے والے ٹیسٹ کپتان ایشیا کپ میں بھی ایسا ہی کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہاسنجو اس لیے کھیل رہا تھا کیونکہ شبھمن اور یشسوی دستیاب نہیں تھے۔اب جب وہ دستیاب ہیں تو بیٹنگ آرڈر کا انتخاب کرنا ان کے لیے درد سر ہے۔ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا کافی کٹھن اور مشکل کام ہے۔ ہمارے پاس بہت گہرائی ہے۔’ اگرکر نے مزید واضح کیا کہ ابھیشیک شرما کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے باہر رکھنا مشکل ہے۔آئی پی ایل میں بطور اوپنر 650 رنز بنانے والے گل کے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنے کا کافی امکان ہے۔ سوریہ کمار نے بیٹنگ آرڈر ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں گل کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔
اینڈرسن۔ تندولکر سیریز میں 754 رنز بنانے والے گل نے بھی کھیل جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ کی سخت سیریز سے واپسی پر انہوں نے فوری طور پر دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کی ٹیم کے لیے دستیابی درج کرائی ، جس سے سلیکٹرز اور بی سی سی آئی کو واضح پیغام دیا گیا کہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں – اور تمام فارمیٹس میں۔ سلیکٹرز کے لیے اسے ٹیم سے باہر رکھنا شاید کبھی آسان نہ رہا ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایمس اونتی پورہ… ڈیڈ لائن پہ ڈیڈلائن کب تک؟

Next Post

انگلینڈ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
انگلینڈ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گا

انگلینڈ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.