دبئی، 16 اکتوبر (یواین آئی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ آئندہ جنوری میں ہونے والے ایشیائی کپ 2027 کی تیاریاں جاری ہیں اور ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگا۔
ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور سعودی عرب کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایشیائی کپ 2027 مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوگا۔
تاہم اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اس ہفتے کے آغاز میں زیورخ میں صحافیوں سے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر براعظمی سطح کے اس اہم ٹورنامنٹ کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے باعث ٹورنامنٹ کو 2028 تک ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
ٹورنامنٹ 7 جنوری سے شروع ہو کر 5 فروری تک جاری رہے گا، جس کے میچ جدہ، ریاض اور ٱلْخُبَر میں کھیلے جائیں گے۔





