ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-17
in کھیل
A A
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

ممبئی / کولمبو، 16 اکتوبر (یو این آئی) کرکٹ کی تاریخ میں 80 اووروں کے فارمیٹ پر مبنی دنیا کا پہلا مکسڈ جینڈر (لڑکے اور لڑکیاں) کرکٹ ٹورنامنٹ، ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی، 14 نومبر کو کولمبو کے ایس ایس سی میں شروع ہوگا۔ اس میں 160 لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے، جن کا اسکور بورڈ ایک ہی ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار ایک ٹاس سے 2 باتوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلی یہ کہ کون سی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی اور دوسری یہ کہ پہلے لڑکیاں کھیلیں گی یا لڑکے۔ لڑکیاں لڑکیوں کے خلاف کھیلیں گی اور لڑکے لڑکوں کے خلاف۔ جو بھی صبح بلے بازی کرے گا، اس کے رن رات تک مجموعی اسکور میں شامل ہوتے رہیں گے اور آخر میں دونوں کے کل اسکور سے ہی جیت کا فیصلہ ہوگا۔ لڑکیوں کے رن لڑکوں کے میچ کا نتیجہ طے کریں گے اور لڑکوں کے رن لڑکیوں کے میچ کا۔ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
گزشتہ تقریباً 150 برسوں سے کرکٹ کے 3 فارمیٹ رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ، ایک روزہ اور ٹی 20۔ اب 14 نومبر کو چوتھا فارمیٹ سامنے آئے گا۔ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی’ کا پہلا سیزن سری لنکا کے کولمبو میں واقع سنگھالیز اسپورٹس کلب (ایس ایس سی) میں 14 سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ 30 نومبر کو اضافی دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دنیا بھر سے منتخب کیے گئے 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کرکٹرز 4 براعظمی ٹیموں میں تقسیم ہو کر کولمبو پہنچیں گے۔ یہ پہلا ایسا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں ایک ہی ٹیم کے لیے لڑکیوں کی 11 رکنی ٹیم اور لڑکوں کی 11 رکنی ٹیم کھیلیں گی اور ان کے رن مل کر ایک مشترکہ نتیجہ طے کریں گے۔
سری لنکا نے گزشتہ 100 سال میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ایسی ثقافت تیار کی ہے جس کا مقابلہ کوئی دوسرا ملک نہیں کر سکتا۔ نومبر سے یہ ملک دنیا کے اس نئے نوجوان کرکٹ فارمیٹ کی جائے پیدائش بن جائے گا۔ 80 اوور، 2 گیندیں، کچھ بھی دوبارہ صفر سے شروع نہیں ہوتا۔
‘ٹیسٹ ٹوئنٹی کا ہر میچ ایک ہی دن میں کھیلا جاتا ہے۔ دونوں ٹیمیں 2، 2 بار بلے بازی کرتی ہیں۔ پہلے 40 اوور سفید لباس میں، سرخ گیند سے اور دن کی روشنی میں کھیلے جاتے ہیں۔ باقی 40 اوور رنگین لباس میں، سفید گیند سے اور ایس ایس سی کی فلڈ لائٹس کے نیچے کھیلے جاتے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا جب ایک ہی میچ میں سرخ اور سفید دونوں گیندوں کا استعمال کیا جائے گا۔ پہلے نصف کے اسکور دوسرے نصف میں شامل ہوتے رہیں گے۔ دن میں بنائے گئے رن رات میں بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ رات ہونے تک نتیجہ سامنے آ جاتا ہے۔
لڑکیوں کے رن، لڑکوں کے میچ کا فیصلہ کریں گے۔ لڑکوں کے رن، لڑکیوں کے میچ کا فیصلہ کریں گے۔
ہر براعظمی ٹیم میں 40 کھلاڑیوں کا دستہ ہوگا، جس میں 20 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہوں گے۔ ہر میچ میں لڑکیاں لڑکیوں کے خلاف اور لڑکے لڑکوں کے خلاف کھیلیں گے۔ اس کے بعد ان کے اسکور ایک ہی اسکور بورڈ پر جمع ہوں گے اور مجموعی اسکور کی بنیاد پر ہی جیت کا فیصلہ ہوگا۔
اس سے ڈگ آؤٹ کا ماحول بھی بدل جائے گا۔ لڑکیاں اور لڑکے پورا دن ایک ساتھ، ایک ہی ٹیم کے پرچم تلے بیٹھیں گے اور دوسری ٹیم کی ہر گیند پر نظر رکھیں گے، کیونکہ ان کا بنایا ہوا ہر رن ان کی اپنی ٹیم کے لیے ضروری ہوگا۔
کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ میں لڑکیوں کے رن کبھی لڑکوں کے میچ میں شمار نہیں کیے گئے۔ لیکن 14 نومبر سے کولمبو میں یہی رن طے کریں گے کہ جیت کس کی ہوگی۔ ہزاروں کھلاڑیوں میں سے 160 تک پہنچنے کے لیے، ایک بھی گیند پھینکے جانے سے پہلے 5 براعظموں کے ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنے نام پیش کیے۔ گزشتہ 300 دنوں کے دوران میدانوں اور آن لائن ہونے والے انتخابی مقابلوں کے ذریعے ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ ان میں سے عالمی انتخابی کمیٹی نے سب سے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اس کمیٹی کے صدر ہندوستان کے معروف کوچ راج کمار شرما ہیں، جنہوں نے بچپن میں وراٹ کوہلی کی صلاحیتوں کو پہچانا تھا اور انہیں ایک چیمپئن کے طور پر تیار کیا تھا۔
اس ماہ کے آخر میں ‘پلیئرز ڈرافٹ’ کے ذریعے آخری 160 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان میں 80 لڑکیاں اور 80 لڑکے شامل ہوں گے۔ یہ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی’ کا پہلا دستہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

Next Post

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
Next Post
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.