ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

قدرت کے سامنے ٹیکنالوجی کا سرنڈر:موسلا دھار بارشوں کے سبب نالہ برنگی کا گڑھا بھی بھر گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-26
in مقامی خبریں
A A
قدرت کے سامنے ٹیکنالوجی کا سرنڈر:موسلا دھار بارشوں کے سبب نالہ برنگی کا گڑھا بھی بھر گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکر ناگ میں واقع واں دیلگام کے مقام پر برنگی دریا میں آبگیرہ کی شکل میں جو ایک بڑا گڑھا نمودار ہوا تھا وہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پُر ہوا۔
پچھلے چھ ماہ سے اس گڑھے کو بھرنے کی خاطر لاکھوں روپے صرف کئے گئے جبکہ پانی کوموڑنے کی خاطر مصنوعی نالہ کو کھودنے کو بھی منظوری دی گئی اور یہ کہ اس حوالے سے ٹینڈر بھی نکالے گئے تاہم مسلسل چار روز تک بارشیں جاری رہنے کے سبب یہ گڑھا از خود پُر ہوا اور اب پانی پہلے کی طرح بہہ رہا ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ امسال فروری کے مہینے میں جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکر ناگ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ واں دیلگام کے مقام پر برنگی دریا میں آبگیرہ کی شکل میں ایک بڑا گڑھا نمودار ہوا جس وجہ سے پانی زیر زمین غائب ہورہا تھا۔
بتادیں کہ وادی کے اطرا ف و اکناف سے اس گڑھے کو دیکھنے کی خاطر لوگ جو ق در جوق واں دیلگام پہنچے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے وہاں انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر دفعہ۱۴۴نافذ کیا تھا۔
موصوف نامہ نگار نے بتایا کہ انتظامیہ نے نالہ کو پُر کرنے کی خاطر خطیر رقم خرچ کی تاہم تین ماہ تک یہ پُر نہ ہو سکا جس کے بعد این آئی ٹی اور دیگر بڑے اداروں کے ماہرین نے اس گڑھے کا معائنہ کیا۔
ماہرین نے اپریل کے مہینے میں کافی محنت کے بعد ایک رپور ٹ منظر عام پر لائی جس میں بتایا گیا کہ آبگیرہ سے سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر اچھ بل میں نالہ برنگی کا پانی پھوٹ رہا ہے ۔
پانی زیر زمین غائب ہونے کے باعث اننت ناگ کے متعدد علاقوں میں باغبانی اور زرعی شعبے متاثر ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے نالہ برنگی کے پانی کو موڑنے کی خاطر ایک مصنوعی نالہ بنانے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں ٹینڈر بھی اجرا کئے گئے ۔
نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں نالہ برنگی میں مذکورہ آبگیرہ از خود پُر ہو ا اور پانی پہلے کے طرح بہنے لگا اور اس طرح سے موجودہ سائنسی دور میں کئے گئے سبھی تدابیر ناکام ہونے کے بعد قدرت نے محض چند گھنٹوں کے دوران ہی اس گڑھے کو پُر کرکے سب کو وطیرہ حیرت میں ڈال دیا۔
ایک مقامی شہری نیاز حسین نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پچھلے لگ بھگ چھ ماہ سے نالہ برنگی کے گڑھے کو پُر کرنے کی خاطر انتظامیہ اور ماہرین نے سخت کوششیں کیں اور گڑھے کی بھرائی کی خاطر دن رات ایک کئے لیکن سبھی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے بعد یہ گڑھا از خود ہی بھر گیا اور پانی پہلے کی طرح بہنے لگا جس وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈساجدمیرکو پاکستان میں ۱۵ سال قید کی سزا

Next Post

سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں تلاشی آپریشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں تلاشی آپریشن

سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں تلاشی آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.