جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-13
in مقامی خبریں
A A
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
کشمیر میں ان دنوں آلو بخارا کی فصل سمیٹنے کا عمل زوروں پر ہے ، لیکن جہاں ایک طرف کسان اچھی پیداوار پر خوش نظر آ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف بازار میں قیمتوں میں گراوٹ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔
بیشتر کسانوں کا کہنا ہے کہ پیداوار بہتر ہونے کے باوجود وہ منافع حاصل کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ آلو بخارے کی قیمت پچھلے برس کے مقابلے میں خاصی کم ہو گئی ہے ۔
مقامی کسان ریاض احمد نے یو این آئی سے گفتگو میں کہا ’’اس وقت ایک آلو بخارے کے ڈبے کی قیمت صرف۱۰۰سے۱۵۰روپے کے درمیان ہے جبکہ اس ڈبے کی پیکنگ، مزدوری، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات پر تقریباً۳۰سے۵۰روپے کا خرچہ آتا ہے ۔ اس حساب سے منافع نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ جاتی‘‘۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار مارکیٹ میں آلو بخارے کی قیمت میں ۲۰سے۳۰فیصد تک کمی آئی ہے ، جس سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جن کا سارا انحصار باغبانی پر ہے ۔
ریاض احمد کے مطابق، آلو بخارا ایک نازک پھل ہے جو وقت پر اگر منڈی تک نہ پہنچایا جائے تو خراب ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا’’آلو بخارے کی کھیپ کو تین دن کے اندر اندر دہلی، چندی گڑھ یا دیگر بڑے شہروں تک پہنچانا لازمی ہے ۔ اگر ایک دن کی بھی تاخیر ہو جائے تو پھل گلنا سڑنا شروع کر دیتا ہے اور مکمل نقصان ہو جاتا ہے ‘‘۔
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح چیری کی ترسیل کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا استعمال کیا گیا، اُسی طرز پر آلو بخارے کی بروقت ترسیل کے لیے بھی وندے بھارت ایکسپریس کو استعمال میں لایا جائے ۔
فیاض احمد نامی ایک تاجر نے کہا ’’چیری کے لیے جب وندے بھارت سے پھل بھیجے گئے تو کسانوں کو اچھا منافع ملا۔ آلو بخارے کے لیے بھی ایسی سہولت ہونی چاہئے تاکہ مال تازہ حالت میں باہر کی منڈیوں تک پہنچے اور کسانوں کو فائدہ ہو‘‘۔
کسانوں نے محکمہ باغبانی اور زرعی مارکیٹنگ ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آلو بخارے کی برآمدات کے لیے الگ سے ایک لازمی پالیسی مرتب کریں تاکہ اس موسمی پھل کو وقت پر منڈیوں تک پہنچایا جا سکے اور کسانوں کو بہتر دام مل سکیں۔
باغبانی سے وابستہ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ کشمیر میں اگنے والے موسمی پھل جیسے آڑو، ناشپاتی، آلو بخارا اور سیب کو اگر ریلوے ، ہوائی اور سڑک کے موثر ذرائع سے منڈیوں تک پہنچایا جائے تو نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھے گی بلکہ وادی کی معیشت میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی۔
آلو بخارا کی فصل اگرچہ اس بار بھرپور ہوئی ہے ، لیکن مناسب دام نہ ملنے اور ترسیل میں مشکلات کی وجہ سے کسانوں کے لیے یہ فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔ اگر حکومت بروقت قدم اٹھائے اور وندے بھارت جیسی تیز رفتار سہولت فراہم کرے ، تو کشمیر کے کسان نہ صرف خود کفیل بن سکتے ہیں بلکہ ریاست کی زرعی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کشمیر میں اس وقت تقریباً ۱۵۰۰ہیکٹر اراضی پر آلو بخارے کی کاشت کی جا رہی ہے ، جس سے ہر سال۸۰۰۰ٹن کے قریب پیداوار حاصل کی جاتی ہے ۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران یہی اوسط رہی ہے ۔
وادی کے وسطی ضلع بڈگام کو آلو بخارے کی سب سے زیادہ پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے ، جب کہ گاندربل دوسرا بڑا پیداواری علاقہ ہے ۔ ان اضلاع کے معتدل موسم اور زرخیز زمین آلو بخارے کی مختلف اقسام کی نشوونما کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونہ مرگ: یاتری کا نالے میں گرنے کا خدشہ ‘تلاش شروع

Next Post

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی خاطر ہی این سی سے اتحاد کیا:قرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی خاطر ہی این سی سے اتحاد کیا:قرہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.