جموں//
جموں کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانا بے نقاب کر کے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے اطلاع دی کہ یہ کارروائی معمول کی تلاشی مہم کے دوران عمل میں لائی گئی، جب فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے مشتبہ علاقے میں تلاشی کے دوران ایک چھپے ہوئے ٹھکانے کو دریافت کیا۔
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ سامان میں۱۴؍اے کے راؤنڈز ‘ ۶پستول راؤنڈز‘۳دستی بم‘۵پینسل سیل، وائر کٹر، ملٹی ڈیٹا کیبل کنیکٹر، ایک چاقو، ایک آہنی راڈ اور ایک پینٹ باکس شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے یہ شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مواد حالیہ کسی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال کیا جانا تھا، یا ممکنہ طور پر مستقبل کی کسی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد یا ٹھکانوں کا بھی پتہ لگایا جا سکے ۔