جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

زڈی بل میں سڑک پر غیر ملکی پرچم کا خاکہ پولیس نے مٹا دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

سرینگر//
جموںکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے زڈی بل علاقے میں امام باڑہ کے مرکزی دروازے کے باہر سڑک پر غیر ملکی پرچم (اسرائیل سے مشابہ) کی خاکہ کشی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے نہ صرف اس تصویر کو ہٹا دیا بلکہ واقعے میں ملوث تین نابالغ طالبات کی شناخت بھی کر لی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ زڈی بل کو اطلاع موصول ہوئی کہ امام باڑہ زڈی بل کے گیٹ کے سامنے سڑک پر ایک پرچم نما خاکہ بنایا گیا ہے ، جو کسی غیر ملکی پرچم (اسرائیل) سے مشابہت رکھتا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور فوری طور پر خاکہ مٹا دیا گیا تاکہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ابتدائی تحقیقات میں تین نابالغ لڑکیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، جو مقامی رہائشی اور طالبات ہیں۔ پولیس نے ان کے والدین کو تھانے میں طلب کیا اور بچیوں کو ان کے سامنے مناسب رہنمائی اور کونسلنگ فراہم کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق‘بچیوں کو اس عمل کے سماجی اور قانونی اثرات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں شہری ذمہ داریوں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت سمجھائی گئی۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم نابالغوں کے تحفظ اور فلاح کے اصولوں کے تحت جووینائل جسٹس فریم ورک کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سرینگر پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ضلع بھر میں امن، قانون و انصاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کا سرغنہ گرفتار:پولیس

Next Post

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا:محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
پی ڈی پی‘ پیپلز کانفرنس نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا:محبوبہ مفتی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.