بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرینگر،جموں شاہراہ چوتھے روز بھی بند‘بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-24
in تازہ تریں
A A
سرینگر،جموں شاہراہ چوتھے روز بھی بند‘بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/24 جون

متعلقہ ایجنسیوں کی انتھک کاوشوں کے باوصف وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموںشاہراہ جمعے کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کےلئے بند رہی۔

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

بتادیں کہ یہ قومی شاہراہ رام بن اور اودھم پور اضلاع میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے علاوہ سڑک کا قریب ڈیڑھ سو فٹ حصہ بہہ جانے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی تھی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بھاری بھر کم پتھروں کو پھٹنے کے لئے گذشتہ شام دھماکہ خیز مواد بھی استعمال کیا گیا۔

حکام نے کہا کہ شاہراہ کے بانہال، رام بن، اودھم پور سیکشن کو بحال کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے اور کام میں رکاوٹ ڈالنے والی چٹانوں کا دھماکہ کیا جا رہا ہے ۔

ادھر ضلع انتظامیہ رام بن نے درماندہ مسافروں کے قیام و طعام کا خاطر خواہ بندوبست کیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ خود بحالی آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام نے مسافروں سے اس سڑک پر سفر کرنے سے قبل کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلا ہے ۔

بتادیں کہ سرینگر‘ جموں شاہراہ اہلیان وادی کےلئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے ۔

اس شاہراہ کے بند رہنے سے جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں بازاروں میں بھی گراں فروشی آسمان چھونے لگتی ہے جس سے عام لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 مودی کو کلین چٹ دینے کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

Next Post

ایکناتھ نے 41 ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

ایکناتھ نے 41 ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.