جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عید الاضحی:وادی بھر میں خصوصی مویشی منڈیوں میںلوگوں کا رش

’گزشتہ سال کے مقابلے میں جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-05
in مقامی خبریں
A A
عید الاضحی:وادی بھر میں خصوصی مویشی منڈیوں میںلوگوں کا رش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
عید الاضحیٰ کی آمد جیسے جیسے قریب آ رہی ہے ، وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں قائم مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے اور سب سے بڑی اور نمایاں منڈی اس وقت شہر سری نگر کے عیدگاہ علاقے میں نظر آتی ہے ، جہاں روزانہ ہزاروں لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔
عید گاہ کی مویشی منڈی میں کشمیر کے مختلف اضلاع بشمول شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ سے بیوپاری اپنے جانور لے کر پہنچے ہیں۔ بکرے ، بھیڑ اور گائے کی درجنوں اقسام یہاں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں، جن کی قیمتیں جانوروں کی نسل، وزن اور صحت کے مطابق مختلف ہیں۔
منڈی میں موجود خریداروں کا کہنا ہے کہ اس سال جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ برس کی نسبت خاطر خواہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔
ایک مقامی شہری، منظور احمد، جو اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک بکرے کی خریداری کے لیے آیا تھا، نے یو این آئی کو بتایا’’ہم ہر سال یہاں آتے ہیں، مگر اس بار بکروں کی قیمت ۲۰ہزار سے شروع ہو کر۵۰ہزار تک جا رہی ہے ۔ پچھلے سال یہی جانور۱۰سے۱۵ہزار میں مل جاتا تھا‘‘۔
دوسری طرف بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی، چارے کی لاگت، ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور دیگر اخراجات میں اضافے کے سبب انہیں جانور مہنگے داموں فروخت کرنے پڑ رہے ہیں۔
شوپیاں سے آئے ایک بیوپاری غلام نبی نے بتایا’’ہم نے ان جانوروں کی پرورش پورے سال کی ہے ۔ چارے ، ویکسین، اور گاڑی کرایے پر لے کر یہاں تک لانا آسان کام نہیں ہے ‘‘۔
انتظامیہ کی جانب سے منڈی میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ عید گاہ کے وسیع میدان کے باہر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کو منظم رکھا جا سکے اور منڈی میں کسی بھی قسم کی بدنظمی سے بچا جا سکے ۔
روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ اس سال کئی بیوپاریوں نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے بھی قربانی کے جانوروں کی تشہیر اور فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ واٹس ایپ گروپس، فیس بک پیجز اور انسٹاگرام پر جانوروں کی تصاویر اور قیمتیں شیئر کی جا رہی ہیں، جس سے کچھ شہری گھر بیٹھے بھی خریداری کر رہے ہیں۔
قربانی کے جانوروں کی خریداری کے اس منظر کے ساتھ ہی وادی میں عید الاضحیٰ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بازاروں میں کپڑوں، جوتوں، مصالحہ جات اور دیگر گھریلو ضروریات کی خریداری بھی عروج پر ہے ۔ بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے ، جو اپنی پسند کے جانوروں کے ساتھ سیلفیاں لیتے نظر آتے ہیں۔
عید الاضحیٰ کے روحانی پیغام کے ساتھ، قربانی کی یہ روایت نہ صرف مذہبی جذبے کی عکاس ہے بلکہ وادی کی معاشی سرگرمیوں میں بھی وقتی جان ڈال دیتی ہے ۔ اگرچہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہے ، مگر خلوص نیت کے ساتھ قربانی دینے کے جذبے میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگرجموں قومی شاہرہ پر مال بر دار گاڑیوں کوآمدورفت کی اجازت

Next Post

اودھم پور بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا:یتو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
جموں وکشمیر میں صحت کے شعبے کی حالت خراب ہے

اودھم پور بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا:یتو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.