جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سی آئی کے کے وادی کے متعدد اضلاع میں چھاپے

دہشت گردی سے جُڑے کیس میں ڈیجیٹل آلات برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in مقامی خبریں
A A
سی آئی کے کے وادی کے متعدد اضلاع میں چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر///
جموں کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس وِنگ (سی آئی کے ) نے جمعہ کے روز وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی سے منسلک ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بیک وقت چھاپے مارے ۔
یہ کارروائیاں سری نگر کی عدالت سے حاصل شدہ سرچ وارنٹ کے تحت انجام دی گئیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم تھانہ سی آئی کے سرینگر میں درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۳/۰۷کے تحت کی گئی، جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ (یو ایل اے پی اے ) کی دفعات ۱۳‘۱۸‘۳۸‘۳۹؍اور تعزیرات ہند کی دفعہ۱۲۰۔بی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق، تفتیش کے دوران تکنیکی بنیادوں پر کچھ مشتبہ سراغ ضلع بڈگام، پلوامہ، کپواڑہ، شوپیان اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں ملے ۔ ان مقامات سے وابستہ افراد کی مشتبہ سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کی جانب سے ایک مخصوص خفیہ میسجنگ ایپلیکیشن کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، جو عموماً سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔ اسی ایپ کے ذریعے نہ صرف دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے بلکہ نوجوانوں کو ملی ٹینسی میں شامل کرانے کا عمل بھی انجام دیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ چھاپوں کے دوران پولیس نے درجنوں موبائل فون، سم کارڈز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کیے ہیں جن کا تعلق اس کیس سے جوڑا جا رہا ہے ۔
پولیس نے کہا ہے کہ ان ڈیجیٹل ڈیوائسز کی فرانزک جانچ اور تجزیہ کیا جائے گا تاکہ ان سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریاں اور قانونی کارروائی ممکن بنائی جا سکے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کے مواصلاتی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا، موبائل فونز اور خفیہ ایپلی کیشنز کے غلط استعمال کو روکنا، اور دہشت گردوں کے مقامی معاونین یا اوور گراؤنڈ ورکرز کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنانا ہے ۔
حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس ایف نے پاکستان کو برسوں نہ بھرنے والا زخم دیا

Next Post

بہادر افسر کی خدمات کا اعتراف آرمی چیف سے اعزاز حاصل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
جموں و کشمیر میں باقی ماندہ 80 فیصد دہشت گرد پاکستانی نڑاد ہیں: آرمی چیف

بہادر افسر کی خدمات کا اعتراف آرمی چیف سے اعزاز حاصل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.